یہ لوگ

2 0 0
                                    

چہروں پہ مسکراہٹ کی چاشنی لیے
اندر سے منافق ہوتے ہیں یہ لوگ
خود کو تمہارا ہمدرد ثابت کرکے
اندر سے دشمن ہوتے ہیں یہ لوگ

تم جو کرنا چاہو کچھ اچھا بھی
پھر بھی باتیں بناتے ہیں یہ لوگ
حالات و واقعات کو سمجھے بغیر
کچھ بھی کہہ جاتے ہیں یہ لوگ

اندھیر نگری میں ہمیں دھکیل کر
منظر عام سے ہٹ جاتے ہیں یہ لوگ
گر اپنی جان بھی اِن پہ وار دو
پھر بھی نا خوش رہتے ہیں یہ لوگ

شاعری 💕Where stories live. Discover now