سکوت جیسا عالم ہو

3 0 0
                                    

سکوت جیسا عالم ہو
فکر کی کوئی نہ بات ہو
اپنے آپ میں گم ہو کر
رب تعالیٰ سے شناسائی ہو

اوڑھ کر بے خبری کا لبادہ
صرف اللہ ہو کا ورد ہو
آنکھوں سے نم نم بہتا ہوا
نمکین اور کھارا پانی ہو

سجدے میں سر جھکا کر
معافی کی فریاد ہو
بار بار اک ہی بات
زبان سے ہر دم جاری ہو

وہ بخشنے پہ جب آ جائے
پھر ہر سُو اس کی رحمت ہو
مجھ گنہگار کو بھی یا رب
اک بار تیری رضا حاصل ہو

شاعری 💕Where stories live. Discover now