نازک لڑکی

18 1 1
                                    

چڑیا جیسا دِل رکھنے والی لڑکی
غموں کی چٹان سے ٹکرا گئی
لوگوں سے ملی سب تکلیفوں کو
مسکراہٹ کے پردے میں چھپا گئی
پرواہ تھی جسے سب کی بہت
اُن کو آنسوؤں میں بھلا گئی
نادانی پر ملے طعنوں کو
پھیکی ہنسی میں اُڑا گئی
چشمے کے گہرے شفاف پانی میں
اپنا عکس دیکھ کر گھبرا گئی
کیا تھی وہ دنیا کے لیے
اور دنیا اُسے کیا بنا گئی

شاعری 💕Where stories live. Discover now