🕊🕊🕊《اے زندگی ذرا ٹھر جا》 📚📚🐦🐦🐦《قسط 34》 🐦🐦🐦
✍✍《By EeshaNooR 》✏✏✏
" امی میں اکیلے کیسے جائو گی "
" نومی جائے گا تیرے ساتھ " ۔۔
نومی چھوڑنے تو جاتا پر لینے وہ اکیلا آتا
مجھے تو وہ نبیلہ کی۔ بیٹی سمجھ کر عزت سے پیش آتا ۔۔۔۔
پر اس عورت کا پلان تو صرف محلے کو دکھانے تھا کہ ۔۔۔میں کس قسم کی لڑکی ۔۔۔۔ہوں میرے پیٹھ پیچھے وہ بابا
کو کس حد تک مجھ سے خائف کر چکی تھی اس کا اندازہ تو مجھے بابا کی اس مار کے بعد پڑا ۔۔۔۔۔۔۔
میں نے بی اے پرائیوٹ کیا ۔۔۔۔۔
میرے بابا نے میرا کالج جانا بند کر دیا تھا ۔۔۔۔بس پیپر دینے کی اجازت تھی
بی اے کے فائنل ییئر کا
میرا لاسٹ پیپر تھا ۔۔۔۔وہ لڑکا نہ پہنچا تو میں اس عورت کے اندازے سے پہلے گھر پہنچ گئی ۔۔۔۔
میں نے اس عورت کی ساری باتیں سن لی ۔۔۔۔۔شاید اس عورت کے بھائی اور ماں تھے جن سے وہ باتیں کر رہی تھی ۔۔۔۔
" تم کب تک اس لڑکی کا منہ دیکھتی رہو گی پیپر سائن کرا لے ۔۔۔۔""
" امی صبر کرو وہ لڑکی پوری میرے کنٹرول میں ہے "" نبیلہ تو صبر کرتی رہ اسے پتہ لگ گیا کہ یہ سب تونے کیا تو "
" کون بتائے گا "" محلے میں کچھ عورتیں ہے ہماری دشمن ۔۔۔"
" اوکے اماں تو پریشان نہ ہو وہ لڑکی خوشی سے سائن کرے گی "
" وہ ایک بیوقوف لڑکی ہے ۔۔۔" وہ سب زور سے قہقہے لگا رہے تھے ۔۔۔میری جو راکھ تھی وہ بھی کہیں ہوا میں اڑ گئی ۔۔۔
میں اس وقت خاموشی سے آکے کمرے میں بیٹھ گئی ۔۔۔
۔۔۔مجھے آج پھر وہی سناٹا لگا ۔۔۔
جس دن میری امی مجھے چھوڑ کے گئی تھی ۔۔۔۔۔پھر وہی گھٹن پھر وہی وحشت ۔۔۔ عجیب سا خوف
۔۔۔۔ رونا بھی نہیں آرہا تھا ۔۔۔میں تو ایک عجیب سی کیفیت میں آگئی ۔۔۔۔
ایک دم سے ماموں کے دیے ہوئے موبائل کا خیال آیا ۔۔۔۔پر وہ تو اسے یاد آیا کے اس عورت نے مانگا تھا ۔۔۔
یا اللہ یہ میں نے کیا کر دیا ۔۔۔وہ بھی اسے دے دیا ۔۔۔
میں نے اپنا بیگ نکالا
" شکر ہے یہ تو میرے پاس ہے "
اس بیگ کو میں بہت چھپا کہ رکھتی تھی ۔۔۔۔اس لیے اس عورت کی نظر سے بچا ہوا تھا ۔۔۔اس میں مانسہرہ کا پتہ تھا ۔۔۔امی کاخط ۔۔۔ماموں کا خط تھا ۔۔۔خط نہیں بس میرے لیے کچھ لکھ رکھا تھا ۔۔۔امی اور ماموں نے ۔۔۔۔امی کی چین ۔۔۔۔
اور کچھ پیسے تھے ۔۔۔۔ایسا لگ رہا تھا امی کو سب پتا تھا کہ۔ اس کہ بعد میرے ساتھ کیا ہوگا ۔۔۔۔
میں نے دروازہ اندر سے بند کیا ہوا تھا ۔۔۔۔
میں اپنی سب چیزیں دیکھنے لگی ۔۔۔۔
YOU ARE READING
اے زندگی ذرا ٹھر جا(مکمل ناول)
General Fictionکہانی ایک ایسی لڑکی کی جو ہر مشکل اور ہر ظلم سے مقابلہ کرتی ہے ۔۔۔۔