《اے زندگی ذرا ٹھر جا 》
《قسط نمبر 68》
《By EeshaNooR 》
☆☆☆▪▪▪♡♡♡♡♡♡♡◇◇◇◇◇◇◇◇" دانی ہوش کرو ۔۔" ۔۔پیچھے سے مسٹر آصف نے مسٹر دانیال کو ٹوکا ۔۔۔
" بھائی صاحب یہ اس لڑکے کی وجہ سے نہیں ۔۔۔آپ لوگوں کی وجہ سے ہوا ہے ۔۔۔۔"
۔۔۔مسز اریبہ۔ نے بھی مسٹر آصف کی تائید کی ۔۔۔۔
" آپ لوگوں نے کبھی توجہ نہیں دی ۔۔۔۔۔دعا سلیپنگ پلس لے لے کر پہلے ہی موت کہ منہ تک پہنچ گئی تھی ۔۔۔یہ نس کاٹنا تو بہانہ بنا ۔۔۔۔نہیں تو آپ کی بیٹی انہیں ٹیبلٹ کی وجہ سے مر جاتی "
۔۔پر مسٹر دانیال کچھ ماننے کو تیار نہیں تھا ۔۔۔۔
" یہ سب اس لڑکے کی وجہ سے ہوا ہے اس کے لیے ۔۔۔یہ سب کرتی تھی ۔۔۔۔ "
" چار سال پہلے تو ارسلان اس کی زندگی میں نہیں تھا تب اس نے کیوں کیا تھا ۔۔"مسز اریبہ پہلے بھی کئی مرتبہ انہیں یہ احساس دلا چکی تھی ۔۔لیکن یہ لوگ بس دولت کے انبار جمع کرنے میں لگے تھے ۔
مسٹر دانیال اب اپنے ضمیر کی عدالت میں سر جھکائے کھڑا تھا ۔۔۔۔
کرنل صفدر اس کے پاس آکر اس کے شانے پر ہاتھ رکھا ۔۔۔" آپ کی طرح وہ ہماری بھی بیٹی ہے ۔۔۔۔ہم اپنی بیٹی کہ ساتھ ایسا کیوں کریں گے ۔۔"
کرنل صفدر نے ارسلان کی طرف دیکھا ۔۔۔۔۔ارسلان ہم جا رہے ہیں مجھے کام ہے ۔۔۔ہیڈ کوارٹر سے بلاوا آگیا ہے ۔۔۔۔پریشان مت ہونا ۔۔۔"
کرنل صفدر وہاں سے جانے لگا دوسری طرف سے احد اور ایمان آرہے تھے ۔۔۔
ایک اڑتی نظر اس کی کرنل صفدر پر پڑی ۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مسز شائستہ تو بس رو رہی تھی
کچھ بھی تھا وہ اس کی اکلوتی بیٹی تھی ۔۔۔۔۔
۔۔۔مسز عالیہ اسے تسلی دے رہی تھی ۔۔۔
ایمن کو تو جیسے کوئی پرواہ ہی نہیں تھی ۔۔۔
وہ اب جن لوگوں میں اٹھتی بیٹھتی تھی ۔۔۔وہاں انسان کی کوئی وقعت نہیں تھی ۔۔۔
کچھ دیر میں دعا کی حالت سنبھلی ۔۔۔لیکن اسے آئی سی یو میں ہی رکھا گیا ۔۔۔۔
احد ایمان اور دائود ڈاکٹرز سے بات کر رہے تھے ۔۔۔وہ تینوں ارسلان کے پاس آئے ۔۔۔
" دعا کی حالت اسٹیبل ہے تم بھی تھوڑا آرام کر لو ۔۔۔۔"
مسٹر آصف احد سے مخاطب ہوا ۔۔۔
" احد اسے تم گھر لے جائو ۔۔۔۔۔۔۔۔"
ارسلان کسی صورت نہیں مان رہا تھا ۔۔۔
بڑی مشکل سے سب نے ارسلان کو راضی کیا ۔۔
ڈاکٹر نے سب کو جانے کا کہا ۔۔۔
سب جا چکے تھے ۔۔۔مسز شائستہ اور دانیال ہی وہی پر تھے وہ اپنی بیٹی سے مل بھی نہیں سکے تھے ۔۔۔
CZYTASZ
اے زندگی ذرا ٹھر جا(مکمل ناول)
General Fictionکہانی ایک ایسی لڑکی کی جو ہر مشکل اور ہر ظلم سے مقابلہ کرتی ہے ۔۔۔۔