💮💮💮《اے زندگی ذرا ٹھر جا 》🌸🌸🌸
🌸🌸🌸《قسط نمبر 38》🌸🌸🌸
🌸🌸
💮💮💮💮《By EeshaNooR 》💮💮💮☆▪▪☆☆☆☆☆▪▪☆☆☆☆☆☆☆☆☆
" لو جی یہ پھر آپ کے پاس آگیا ۔۔۔۔میں اسے پورے گھر میں ڈھونڈ رہی ہوں ۔۔۔لائے مجھے دے " ۔۔۔۔رضیہ دوریب کے پیچھے ہی آگئی ۔۔۔۔
" اسے میرے پاس رہنے دے ۔۔۔۔یہ ہوتا ہے تو دل بہل جاتا ہے "۔۔۔حریم دوریب کو گود میں لے کر اسے پیار کرنے لگی ۔۔۔۔
"ٹھیک ہے بی بی جی ۔۔۔تنگ کرے تو جی مجھے آواز دینا نہیں تو یہ بٹن دبا دینا میں آجائو گیوہ خود خوش تھی کہ کچھ پل آرام ملے گا ۔۔۔۔۔
حریم کا سر ماضی کو سوچ سوچ کہ تھک گیا تھا ۔۔۔۔وہ اب ایسے نڈھال بیٹھی تھی جیسے یہ سب ابھی گزرا ہو ۔۔۔۔دوریب بار بار اس کے سر سے دوپٹہ اتار دیتا ۔۔۔۔وہ ٹھیک کرتی۔ وہ پھر کھینچ لیتا ۔۔۔
♡♡♡♡♡♡♡♡♡♡♡♤♡♡♡♡♡♡♡♡♡ارسلان شام کے وقت دوبارہ ان کے گھر گیا ۔۔۔۔۔ریاض اسے وہی مل گیا ۔۔۔
" آپ شاید وہی ہے جو صبح آئے تھے "
" جی سر ۔۔۔مجھے افتخار صاحب سے ملنا ہے "
ارسلان شکن زدہ پیشانی سے اس آدمی کا جائزہ لے رہا تھا ۔۔۔۔
" آپ شاید میجر صفدر کے بیٹے ہیں "
اس کے چہرے پہ اپنائیت سی مسکراہٹ آئی ۔۔۔" جی میں کرنل صفدر کا بیٹا ہوں ۔۔۔ارسلان ۔۔۔پر آپ میرے بابا کو کیسے " ۔۔۔۔
" ارے ان کو کون نہیں جانتا ۔۔۔اندر آئو بیٹا ۔۔۔" ۔۔۔پھر اس
آدمی نے ساری بات ارسلان کو بتائی ۔۔۔۔بس صغرا والی بات کچھ گول کر گیا ۔۔۔۔
ارسلان کچھ دیر گہری سوچ میں ڈوب گیا ۔۔۔۔
" : اس لڑکے کا نام بھی کچھ نیا سا تھا ۔۔رکو میرے بیٹے کو یاد ہوگا ۔۔۔"
وہ اپنے بیٹے کو بلا لایا ۔۔۔۔
۔" جی اس نے اپنا نام احد بتایا تھا ۔۔۔"
" ہاں جی میں تو اسے اپنے گھر تک چھوڑنے گیا تھا ۔۔۔آپ کہو تو وہاں تک لے جا سکتا ہوں " ۔۔۔
احد کہیں یہ وہی احد تو نہیں لیکن وہ ۔۔پھپھو کے شوہر کا کیوں پوچھ رہا تھا۔۔۔۔" نہیں مجھے اس سے نہیں افتخار سے ملنا ہے " ارسلان نے اٹھتے ہی مصافحہ کیا
" بیٹا آپ بھی فوجی ہو ۔۔۔"ارسلان کے چہرے پہ ہلکی سی مسکراہٹ آئی ۔۔۔۔
" جی پاک فضائیہ میں ہوں " ۔۔۔۔
" ماشااللہ ۔۔اللہ پاک صحت اور کامیابی دے ۔۔آمین ۔۔۔۔
" بیٹا افتخار میرا دوست ہے پر ہمارا رابطہ ہی نہیں ہوتا " ۔۔۔" شکریہ سر آپ نے ہماری مدد کی آگے ہم خود پتہ لگا لیں گے "
ارسلان وہاں سے اجازت لے کہ اسی علاقے میں گیا ۔۔۔جس کا پتہ ریاض نے دیا تھا ۔۔۔۔
وہ اسی گھر میں پہنچا اور بتایا کہ وہ کون ہے اب تو صغرا بی بی کی باتیں ہی اور تھی کیونکہ وہ اس لڑکی کا رشتے دار تھا ۔۔۔۔
ارسلان نے پوری بات سنی ۔۔۔
YOU ARE READING
اے زندگی ذرا ٹھر جا(مکمل ناول)
General Fictionکہانی ایک ایسی لڑکی کی جو ہر مشکل اور ہر ظلم سے مقابلہ کرتی ہے ۔۔۔۔