اے زندگی ذرا ٹھر جا قسط 77

266 24 0
                                    

《اے زندگی ذرا ٹھر جا 》

《قسط نمبر 77》

《By EeshaNooR 》

            ☆▪▪▪▪▪☆▪▪▪▪▪

" برو آپ حریم سے ملے تھے ۔۔۔۔"
دائود بازو اپنے گردن کے نیچے کیے تقریباََ سونے والے انداز میں صوفے پر بیٹھا تھا ۔۔۔
جب دعا اس کہ کمرے میں بجلی کی طرح کڑکی ۔۔۔
" ہممم ۔۔۔۔"
" کیسی تھی وہ ۔۔۔میرا پوچھا اس نے ۔۔۔۔"
دائود سیدھا ہو کر بیٹھ گیا ۔۔۔
" بہت بدل گئی ہے وہ ۔۔۔۔کسی کا نہیں پوچھا اس نے ۔۔۔وہ تو شادی میں بھی شریک نہیں ہو رہی ۔۔۔کوئٹہ ہے وہ ۔۔۔"

"کیا ۔۔کوئٹہ ۔۔۔وہاں کیوں ۔۔۔اپنے بھائی کی شادی میں بھی شریک نہیں ہوگی ۔۔۔۔۔"
" وہ دعا کی شادی میں شریک نہیں ہوگی ۔۔۔"
" برو مجھے لے چلو "
دائود کھڑا ہو گیا ۔" ۔ایسا ممکن نہیں ۔۔"
" پلیز ۔۔برو ۔۔۔۔۔مجھے لے چلو میں حریم کو منا لوں گی ۔۔۔"
" اپنے شوہر کو کہو لے جائے گا ۔۔۔"
دعا منہ بنا کر بیٹھ گئی ۔۔۔
" ہمیشہ کے لیے جا رہی ہوں اتنی بات بھی نہیں مانو گے ۔۔۔"

دائود اس کے پاس آکر بیٹھ گیا ۔۔۔
" تیار ہوجانا ۔۔۔۔کل چلے گے ۔۔۔۔"
" کل کیوں آج ہی چلے گے ۔۔۔۔"
" یار ابھی رات کو ہی پہنچا ہوں ۔۔۔"
دائود بیزاری سے بولا ۔۔۔
جب تک وہ کہہ رہا تھا ۔۔۔دعا موبائل پہ لگی تھی ۔۔۔
اس نے وہی سے سیٹز  کنفرم کرا دی ۔۔۔۔۔
" کیا ہے دعا یار سانس تو لینے دیتی ۔۔۔"
" پتہ ہے دل میں  لڈو پھوٹ رہے ہیں ۔۔اور منہ پر ۔۔۔"

دعا اسی وقت غائب ہو گئی سب کے لیے گفٹ لینے کے لیے ۔۔۔
وہ پہلے احمر کے گھر پہنچی ۔۔۔۔
نہ نوک کیا نہ کچھ ۔۔۔سیدھا احمر کے کمرے میں چلی گئی ۔۔۔
احمر جو ارمینا کی گود میں سر رکھے لیٹا تھا ۔۔۔
دعا کو دیکھ کر بھی  ۔۔وہاں سے نہیں اٹھا ۔۔۔

دعا نے احمر کو دھکا دیا ارمینا کو کھینچ کر باہر لے گئی ۔۔۔

ارمینا کو تھوڑا عجیب لگا پر احمر کو کوئی فرق نہیں پڑا ۔۔۔

" اوئے دعا یہ کیا شرافت ہے یار کسی کی بیوی کو اس کہ سامنے اغوا کر کہ لے جا رہی ہے ۔۔۔"
ارمینا جو دعا دعا کر رہی تھی ۔۔۔
" شرم تو تجھے نہیں آتی بندہ روم بند کر کہ رومانس کرتا ہے ۔۔۔"
" بندی  میں رومانس  نہیں کررہا تھا ۔۔۔سر میں درد تھا ۔۔۔وہ میرا سر دبا  رہی تھی ۔۔۔"
احمر  ارمینا کو آنکھ مار کر بولا ۔۔۔۔
" چلو ارمی شاپنگ پر چلتے ہیں ۔ ۔۔۔"
وہ احمر کو اجازت طلب نظر سے دیکھنے لگی ۔۔۔دعا بیچ میں آگئی ۔
" ۔۔تم اپنا حلیہ درست کرو ۔۔۔تمہارے پاس بس پانچ منٹ ہے"

۔ احمر بیڈ پر الٹا ہو کر تکیہ سر کہ اوپر رکھ کر سوگیا۔۔۔

" احمر " ۔۔۔۔۔احمر نے وہی الٹا لیٹے لیٹے جواب دیا
" ہممم "
" یہ کیا بد تمیزی ہے ۔۔۔مہمان کمرے میں بیٹھا ہے ۔۔۔اور تم "
احمر تکیہ ہٹا کر اٹھ کر بیٹھ گیا ۔۔۔
" احد کی وجہ سے کافی پریشان ہوں ۔۔۔"
وہ اٹھ کر ۔۔۔دعا کی سائیڈ پر بیٹھ گیا ۔۔۔
" وہ ایمان سے شادی نہیں کرنا چاہتا ۔۔۔"

اے زندگی ذرا ٹھر جا(مکمل ناول) Where stories live. Discover now