《اے زندگی ذرا ٹھر جا 》
《قسط نمبر 66》
《By EeshaNooR 》
☆☆▪▪▪▪¤¤¤☆▪▪▪▪¤¤¤¤¤¤¤《♡♡◇◇
ارسلان تیزی سے واپس مڑا ۔۔۔
کمرے میں جو منظر تھا ۔۔۔۔دیکھ کر روح کانپ جائے ۔۔۔
دعا کی کلائی سے خون کا پھوارا نکل رہا تھا ۔۔۔دعا خون میں لت پت تھی۔
خون دعا کا نکل رہا تھا جان ارسلان کی جا رہی تھی ۔۔۔۔۔ارسلان دعا کو اٹھا کر تیزی سے باہر کی طرف بھاگا ۔۔۔اس نے اسی انداز میں اٹھایا ۔۔جس طرح انہیں ٹریننگ دی جاتی ہے ۔۔۔۔
اس نے گاڑی تک پہنچنے میں آدھے سے بھی کم وقت لگایا ۔۔۔
وہ دعا کو اٹھانے کے ساتھ
ساتھ زور زور سے چلا بھی رہا تھا" گاڑی نکالو" ۔۔
تب تک ڈرائیور گاڑی نکال چکا تھا ۔۔۔
ارسلان نے اپنا رومال نکال کر اس کہ ہاتھ پر باندھا ۔۔۔۔۔
ارسلان دعا کہ سا تھ پچھلی سیٹ پر تھا ۔۔۔
اسے لگا اس کی جان اس کے ہاتھوں میں ہی جا رہی ہے ۔۔۔ارسلان مسلسل اس کہ گال تھپتھپا رہا تھا ۔۔۔
ارسلان کہ کپڑے خون آلود ہو گئے تھے ۔۔۔۔
" پاگل لڑکی یہ کیا کر دیا " ۔۔۔۔۔
دعا آہستہ آہستہ نڈھال ہوتی جارہی تھی ۔۔
کمزور تو وہ پہلے ہی بہت ہو چکی تھی ۔۔۔
سلیپنگ پلس زیادہ لینے کی وجہ اس کی حالت ویسے ہی ٹھیک نہیں تھی ۔۔۔امینا نے دائود کو کال کر دی تھی۔۔۔۔دائود نے کال نہیں اٹھائی ۔۔۔۔
۔۔۔دائود اسلام آباد میں کسی کام میں مصروف تھا۔۔۔
مسٹر دانیال اور اس کی بیوی بیرون ملک تھے ۔۔۔امینا رو رہی تھی ۔۔۔" کیسے رشتے دار ہے ۔۔۔کو ئی نہیں بیچاری کہ پاس ۔۔۔"
دعا نے ارسلان کا ہاتھ اتنی زور سے پکڑا ہوا تھا ۔۔۔
جیسے وہ اس کا ہاتھ نہیں اس کی زندگی ہے ۔۔۔۔
YOU ARE READING
اے زندگی ذرا ٹھر جا(مکمل ناول)
General Fictionکہانی ایک ایسی لڑکی کی جو ہر مشکل اور ہر ظلم سے مقابلہ کرتی ہے ۔۔۔۔