《اے زندگی ذرا ٹھر جا 》《قسط نمبر 74》
《By EeshaNooR 》
☆☆☆☆▪☆☆▪▪▪▪▪ارسلان کا کام نہیں ہوا تھا ۔۔۔۔۔ارسلان نے اپنا موبائل آن کر دیا ۔۔۔۔
ارسلان دعا کی وجہ سے کافی فکرمند تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ارسلان نے دعا کو کال کی ۔۔۔" یاد آگئی میری ۔۔۔فون کیوں بند تھا تمہارا ۔۔۔۔"
" جہاں ہم تھے وہاں موبائل بند کرنا پڑتا ہے ۔۔۔۔"وہ کچھ دیر ادھر اودھر کی باتیں کرنے لگے ۔۔۔۔۔
۔۔ہمیشہ کی طرح لڑنے بھی لگے ۔۔۔۔۔
لیکن اب وہ ارسلان کی بیوی تھی ۔۔۔
ارسلان نے اسے تپا تپا کہ آخر میں مس یو کہہ دیا ۔۔۔
☆☆☆☆☆◇◇◇♧♧♧♧♧♡♡◇♧◇◇◇احد کو پانچواں دن تھا وہ مسلسل حریم کو تلاش کر رہا تھا ۔۔
۔۔۔" ۔دعا آپ کو کرنل صفدر کے گھر کا پتہ ہے ۔۔۔۔"" ہاں اس کا پتہ نہیں ہوگا تو پھر کس کا پتہ ہوگا۔ ۔۔"
دعا بڑے فخریہ انداز سے بولی ۔۔۔۔
" مجھے کچھ کام ہے ان سے پلیز ان کا پتہ بتا دو ۔۔"
" احد بیٹھو تو سہی ۔۔۔"
دعا کو اس کی حالت پر ترس آنے لگا ۔
" نہیں میں ٹھیک ہوں ۔۔۔مجھے بس پتہ دو ۔تھوڑی جلدی ہے ۔۔۔"
دعا نے اسے مکمل پتہ لکھوادیا۔۔۔۔
" سنو ۔۔وہاں جائو گے ۔۔یہ ڈائری حریم کو دے دینا ۔۔۔"
احد نے سوالیہ نظروں سے دعا کو دیکھا ۔۔۔۔دو منٹ نہیں لگائے وہاں سے جانے میں ۔۔۔
" عجیب لڑکا ہے ۔۔۔ہوائی گھوڑے پر سوار تھا ۔۔۔"
احد نے ڈائری کھولی ۔۔یہ یقین کرنے کہ لیے کہ ڈائری حریم کی ہے ۔۔۔احد اسی رات اسلام آباد جا پہنچا ۔۔۔۔
صبح کے وقت وہ کرنل صفدر کے گھر بھی پہنچ گیا ۔۔۔۔
کرنل صفدر نے اس کی اچھی خاطر داری کی ۔۔
۔۔" یہ دعا نے آپ کی بھانجی کہ لیے بھیجا ہے ۔۔۔۔"
احد نے ڈائری کی بجائے ۔۔۔۔۔چاکلیٹ وغیرہ لیے ۔۔۔۔" میری ۔بھانجی کے لیے ؟؟!!۔۔ شاید اسے ارسلان نے جھوٹی تسلی دی ہوگی ۔۔۔میری بھانجی کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں چلا ۔۔۔۔۔۔۔" کرنل صفدر حد درجہ پریشان تھے ۔۔۔۔
" اللہ اسے اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔۔"
احد کو لگا دنیا ہی خالی ہو گئی ہے ۔۔۔۔
" شاید وہ اپنے نانا کے گھر ہو ۔۔"
کرنل صفدر جو دوسری طرف چہرہ کیے کھڑا تھا ۔۔۔۔وہ احد کے سامنے والی کرسی پر بیٹھ گیا ۔۔۔۔
" نہیں وہ وہاں بھی نہیں ہے۔۔۔۔۔۔تم حریم کے ساتھ پڑھتے تھے ۔۔۔نہ ؟؟؟"
کرنل صفدر پر سوچ انداز میں بولے ۔۔۔۔
" جی " ۔۔
۔۔کرنل صفدر کو احد کافی فکرمند نظر آئے ۔۔۔احد اسلام آباد سے بھی مایوس لوٹے ۔۔۔۔۔۔
احد اسلام آباد سے گھر پہنچے تو ایمان اس کے گھر میں اس کا انتظار کر رہی تھی ۔۔۔
احد اپنے کمرے میں آیا تو ایمان اس کے سامنے آکر کھڑی ہو گئی ۔۔۔
" کون ہے وہ ۔۔۔۔"
احد گردن جھکائے اپنے بیڈ پر بیٹھا۔۔۔اپنے جوتے اتارنے لگ ۔۔۔
" کون "
احد نے نظر اٹھا کر بھی نہ دیکھا ۔۔۔
" جس کی پیچھے تم پاگل ہو رہے ہو ۔۔۔کیوں خود کو فنا کر رہے ہو ۔۔۔۔"
YOU ARE READING
اے زندگی ذرا ٹھر جا(مکمل ناول)
General Fictionکہانی ایک ایسی لڑکی کی جو ہر مشکل اور ہر ظلم سے مقابلہ کرتی ہے ۔۔۔۔