اے زندگی ذرا ٹھر جا قسط 42

296 28 6
                                    

♡♡♡♡《اے زندگی ذرا ٹھر جا 》♤♤♤♤

🕎🕎《¡قسط نمبر 42》🕎🕎🕎

♤♤♤♤♡《 By EeshaNooR 》♡♡♡◇◇

ان کو  سمجھ۔ نہیں آرہا تھا کہ وہ کہاں بٹھائے کیا کریں  ۔۔۔۔

" آپی یہ دعا آپی کے رشتے دار   کیوں آئے  ہیں ۔۔" فضا کو اپنی حالت دیکھ کر رونا آرہا تھا ۔۔۔۔
" ھائی سٹینڈر والے لوگ آئے ہیں اور ہماری  حالت نوکرانیوں سے بھی بدتر ہے۔"
فضا ارمینا کو دیکھ کر کہنے لگی ۔۔۔۔
ارمینا غصے میں بولی " مجھے کیا پتا کیوں آئے  ہیں ۔۔۔مجھے بتا کہ تھوڑی آئے ہیں "

" لیکن ان لوگوں کو بتا کہ آنا چاہیے تھا ۔۔"
فضا اور ارمینا نے اپنا دوپٹہ ٹھیک کیا اور اپنے کام پر لگ گئی ۔۔۔چیزیں سمیٹنے لگ گئی صحن سے ۔۔۔
تاکہ کچھ دیکھنے لائق کریں ۔۔۔احمر اور اس کی فیملی ۔۔ ڈرائنگ روم میں بیٹھیں  تھی ۔۔۔

" جی ہمارے لائق کوئی ۔ خدمت ۔۔۔۔"

اشرف میاں احمر کی فیملی سے مخاطب ہوئے

" جی ہم احمر کے لیے ارمینا  کا ہاتھ مانگنے آئے ہیں ۔۔۔"

۔مسز اریبہ بڑی مشکل سے کہہ پائی ۔۔۔
کیونکہ وہ جانتی تھی وہ لوگ جس طرح آئے تھے واقعی لگ رہا تھا ۔۔۔کسی پولیس والے  کا رشتہ ہے ۔۔۔آنے کا طریقہ بھی
ایسا تھا کہ  جیسے چھاپہ مارنے آئے ہو ۔۔۔۔۔
مسز اریبہ نے وہی بات دہرائی جو احمر نے کہی تھی ابھی نکاح امتحانات کے بعد رخصتی ۔۔۔۔
وہ لوگ تو حیرت میں پڑ گئے ۔۔۔۔
" اچھا ہم آپ کو ایک دو دن میں بتائیں  گے ۔۔۔" اشرف میاں نے ان سے کچھ مہلت مانگ لی ۔۔۔۔

" آپ لوگ کل رات کا ڈنر ہمارے ساتھ کریں ۔۔۔۔پلیز آپ انکار نہ کیجیے گا ۔۔۔۔بیٹی آپ کی ہے  آپ سوچ سمجھ کر جواب دے پر تھوڑا جلدی ۔۔۔احمر کو سکھر جانا ہے ۔۔۔"

احد تو سر جھکائے باہر نکل گیا ۔۔۔۔
پر احمر کی نظریں ارمینا کو ڈھونڈ رہی تھی
۔۔۔۔جو ان کے ڈرائنگ روم سے نکلنے سے پہلے ۔۔۔اپنے کمرے میں چلی گئی تھی ۔۔۔

وہی  اپنے کمرے کی کھڑکی سے باہر دیکھ رہی تھی ۔۔۔۔
ان لوگوں کا بس باہر نکلنا تھا کہ دونوں اپبے والدین کے پاس پہنچ گئیں ۔

فضا تو وہ گفٹ دیکھنے لگ گئی ۔۔۔" کیا ہے ان سب میں " اور ارمینا بات کو کافی اچھی طرح سے سمجھ گئی ۔۔۔۔۔

" : امی وہ لوگ کیوں آئے تھے ۔۔" ارمینا اپنا شک دور کرنا چاہتی تھی ۔۔۔کہ جو وہ سوچ رہی ہے وہی بات ہے یہ کوئی اور

اشرف میاں ڈرائنگ روم سے باہر نکل گئے ۔۔۔۔

" ارمینا بیٹا ۔۔۔" اس نے یہ الفاظ جیسے کسی گہری سوچ میں کہے ۔۔۔

" بیٹھو ۔۔۔۔!!۔۔۔۔تم ان لوگوں کو کتنا جانتی ہو ۔۔۔۔"
" کیوں!! امی کیا ہوا "
ارمینا جانتے بوجھتے انجان بن رہی تھی ۔۔۔۔

اے زندگی ذرا ٹھر جا(مکمل ناول) Où les histoires vivent. Découvrez maintenant