اے زندگی ذرا ٹھر جا قسط نمبر 55

270 26 4
                                    


《اے زندگی ذرا ٹھر جا 》

《قسط نمبر 55》

《By EeshaNooR 》
♡◇◇◇◇♧♧♧♧♧♧♧♧◇◇◇◇◇◇♧­♧

دعا کی آنکھ کھلی تو ارمینا کی دس کالز لگی تھی ۔۔۔
میسج الگ سے تھے تم آئو ۔۔۔۔پلیز پلیز ۔۔۔

" حریم تیار ہو جا ڈاکٹر کے پاس لے جانا ہے تجھے ۔۔۔" دعا وہ سب چیزیں دیکھ رہی تھی ۔۔۔
جو صوفے اور ٹیبل پر پڑی تھی ۔۔
دعا اٹھ کر ایک سوٹ اور چادر نکال لائی
" یہ پہنو اور تیار ہو جائو پہلے ارمی کہ گھر چلیں گے ۔۔۔پھر بوا کے پاس ہاسپیٹل وہاں تیرا بھی چیک اپ کروانا ہے ۔۔۔" 
دعا اٹھ کر باتھ روم میں جانے لگی ۔۔۔
" یہ سب دائود کیوں لایا ہے " ۔۔۔۔
حریم کے چہرے پر شرمندگی ۔۔۔اور گھبراہٹ کے ملے جلے تاثرات تھے ۔۔۔
" میں نے کہا تھا اسے " دعا نے بھی ایسے ہی بول دیا وہ جانتی تھی حریم دائود کی چیزیں نہیں رکھے گی ۔۔۔
" بہت پہلے اسے لسٹ دی تھی اب لایا ہے " 

حریم کو بھی دعا کی بات پر یقین نہیں آیا تھا ۔۔۔پر اس کی مرضی تھی کہاں اپنی زندگی پر وہ چپ چاپ جو دعا کہتی کر لیتی ۔۔۔

" میں ٹھیک ہوں مجھے چیک اپ کی ضرورت نہیں " ۔۔۔۔
حریم کا کہیں دل ہی نہیں کرتا ڈر ۔۔۔اور دنیا سے بے بیزاری 
اسے کمرے تک محدود کر دیا تھا اسے لگتا تھا ۔۔۔وہ باہر گئی تو وہ لوگ پہنچ جائیں گے ۔۔۔

" میں نے پوچھا نہیں بس حکم دیا ہے ۔۔۔ڈیڈ مہینہ ہو گیا ہے ۔۔کہیں باہر ہی نہیں نکلی تم ۔۔۔" 
حریم وہی پہن کہ آئی جو دعا نے نکال کر دیا تھا ۔۔۔
گرین ہلکے کام والی قمیص پر لال شیفون کا دوپٹہ ۔۔۔تھا 
حریم جب سے آئی تھی پہلی بار ۔۔اس نے ڈھنگ کا جوڑا پہنا تھا ۔۔۔۔
دعا نے زبردستی اسے ہلکی سی لپ اسٹک اور کاجل لگایا ۔۔۔
" دعا پلیز یہ سب نہ کرو مجھے ان سے نفرت ہے " 
اسے یاد تھا ۔۔۔
انہیں چیزوں کی وجہ سے وہ بدنام ہوئی تھی ۔۔۔۔۔

" یار حریم آج کتنوں کو مارو گی یار ۔۔۔ " ۔۔۔۔۔
دعا حریم کو تنگ کرنے والے انداز میں بولی ۔۔۔۔۔
حریم خاموش اپنی سوچوں میں گم تھی ۔۔۔۔
جب اس کی سوتیلی ماں نے اسے ایسے ہی تیار کیا تھا ۔۔۔

دوریب روم کا دروازہ کھول کہ کھڑا تھا ۔۔۔۔دائود روم کے سامنے سے گزرا ۔۔۔اس کی نظر حریم پر پڑی دائود تو بس اسے دیکھتا ہی رہ گیا ۔۔۔" حریم تم اتنی خوبصورت ہو ۔۔۔۔" اسے تو یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ۔۔حریم نے اس کا لایا ہوا جوڑا پہنا ہے ۔۔۔۔۔مسزشائستہ نے دا...

Hoppla! Dieses Bild entspricht nicht unseren inhaltlichen Richtlinien. Um mit dem Veröffentlichen fortfahren zu können, entferne es bitte oder lade ein anderes Bild hoch.

دوریب روم کا دروازہ کھول کہ کھڑا تھا ۔۔۔۔
دائود روم کے سامنے سے گزرا ۔۔۔اس کی نظر حریم پر پڑی 
دائود تو بس اسے دیکھتا ہی رہ گیا ۔۔۔
" حریم تم اتنی خوبصورت ہو ۔۔۔۔" 
اسے تو یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ۔۔حریم نے اس کا لایا ہوا جوڑا پہنا ہے ۔۔۔
۔۔
مسزشائستہ نے دائود کو حریم کی طرف دیکھتے دیکھا ۔۔۔
اسے اپنے غصے پر قابو پانا مشکل ہو گیا ۔۔۔
وہ خوامخواہ نوکروں پر چلانے لگی ۔۔۔
دعا کا غصہ وہ نوکروں پر نکالنے لگی ۔۔۔۔۔۔۔
دائود کی توجہ ماں کے شور سے ہٹی ۔۔۔۔
" کیا ہوا ماما آپ غصہ کیوں کر رہے ہو ۔۔۔بوا کو دیکھ کر آئی ہو کیسی طبعیت۔۔۔۔ " 
اس کا جملہ مسز شائستہ کی تند و تیز نظروں نے پورا نہ ہونے دیا 
مسز شائستہ نے غصے سے دائود کو دیکھا ۔۔۔۔
مسز شائستہ دائود کو دیکھ کر دعا کے کمرے کی طرف دیکھا ۔۔۔
دائود کو سب سمجھ آگیا تھا ۔۔۔۔۔

اے زندگی ذرا ٹھر جا(مکمل ناول) Wo Geschichten leben. Entdecke jetzt