♡♡♡《اے زندگی ذرا ٹھر جا 》♤♤♤♤♤
☆▪▪▪▪▪▪▪▪▪▪¤¤¤
♡♡♡♡《قسط 45 》♡♡♡♡♡◇◇◇◇《By EeshaNooR 》♡♡♡♡◇◇
دعا کی آنکھیں نم ہو گئی ۔۔۔۔
" لیکن میں آپ کے سوا کسی اور کے ساتھ شادی نہیں کر سکتی ۔۔۔۔"
ارسلان کو سمجھ نہیں آرہا تھا وہ دعا کو کیسے سمجھائے ۔۔" دعا جہاں تمہارے ماں باپ چاہتے ہیں وہی شادی کر لو ۔۔۔یہی تمہارے لیے بہتر ہے "
" جہاں پاپا چاہتے ہیں وہ کہیں اور شادی کر رہے ہیں اور جہاں ماما چاہتی ہے ۔۔۔۔وہ اس لائق نہیں کہ کوئی لڑکی اس سے شادی کرے ۔۔۔اس میں دنیا کی ہر برائی ہے ۔۔۔" ۔
دعا کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے
" دعا اب تم اس طرح سے کرو گی ۔۔۔۔تو میں تم سے کبھی نہیں ملنے آئوں گا "
دعا نے روتے ہوئے کہا۔ " کس طرح "
" تم رونا کیوں شروع کر دیتی ہو ۔۔"" دیکھو میں نہیں رو رہی"
دعا اپنے آنسو صاف کرتے ہوئے بولی
" دعا تم اپنے راستے کیوں بند کرتی جا رہی ہو ۔۔۔کوئی تو راستہ چھوڑو ۔۔۔۔۔۔"
YOU ARE READING
اے زندگی ذرا ٹھر جا(مکمل ناول)
General Fictionکہانی ایک ایسی لڑکی کی جو ہر مشکل اور ہر ظلم سے مقابلہ کرتی ہے ۔۔۔۔