《اے زندگی ذرا ٹھر جا 》
《قسط نمبر 61》《By EeshaNooR 》
○○○○○●●●○○○○○○○○○○○○●
" ریلوے اسٹیشن آگیا ہے " حریم کو نیند آگئی تھی ۔۔اس نے سنا ہی نہیں ۔۔کہ احد نے کیا کہا ۔۔۔۔۔
" سنیں ریلوے اسٹیشن آگیا ہے "
احد نے اسے بازو سے ہلکے سے جھنجھوڑا
حریم تو ایسے سوئی تھی جیسے دنیا کا ہوش ہی نہیں تھا ۔۔۔
حریم نے بس ہممم کیا ۔۔۔۔
" عجیب لڑکی ہے کسی اجنبی کی گاڑی میں گھسی اور اب مزے سے سو رہی ہے ۔۔۔۔جیسے اس کی گاڑی ہو "
احد بھی وہی سیٹ پیچھے کر کہ آنکھیں موند لی ۔۔۔۔
گاڑی کی آواز سے حریم کی آنکھیں کھلی ۔۔۔۔۔
" اسٹیشن آگیا ہے آپ نے بتایا نہیں ۔۔۔"
" بس سوچا آپ نیند پوری کر لیں " احد نے طنزیہ انداز میں کہا۔۔۔کتنی دفعہ جگا چکا ہوں مس یونیورس ۔۔۔۔۔آپ کو تو جیسے کہیں جانا ہی نہیں تھا "
" نہیں ایسی بات نہیں ۔۔۔"
حریم اپنی حرکت پر شرمندہ ہو کر بولی
حریم نے جیسے ہی اترنا چاہا ۔۔مسعود اور اس کے غنڈے اسے وہاں نظر آگئے ۔۔۔۔
" میں کچھ دیر بعد اترتی ہوں ۔۔۔۔۔"" او مس بہت ہو گیا نیچے اتریں ورنہ " وہ کچھ اور کہتا حریم نیچے جھک گئی ۔۔۔
جیسے کسی سے چھپنا چاہتی ہو
" او مس بہت ہو گئے ڈرامے" ۔۔۔۔
" خدا کے لیے کچھ دیر رکنے دیں وہ لوگ آگئے ہیں ۔۔۔۔ "احد نیچے اتر کر کھڑا ہو گیا ۔۔۔۔
" کیا مصیبت گلے پڑ گئی ہے " ۔۔۔۔۔
حریم بھی گاڑی سے کچھ دیر بعد نیچے اتری ۔۔۔۔مجبورن اسے اترنا ہی تھا ۔۔۔
وہ ویٹنگ چیئر پر سمٹ کر بیٹھ گئی ۔۔۔
" اچھا ہوا جان چھوٹی " ۔۔۔۔۔
احد جانے لگا تو اس کے بیگ پر اس کی نظر پڑی ۔۔۔
احد بیگ اٹھا کر اس کے پاس لے گیا ۔۔۔
احد نے دیکھا وہ رو رہی تھی ۔۔۔۔۔۔
جیسے اس کی نظر احد پر پڑی ۔۔۔۔۔اس کہ آنسو تھم گئے ۔۔۔
" آپ آگئے ۔۔۔مجھے پتہ تھا آپ مجھے اکیلے نہیں چھوڑ کہ جائو گے" ۔۔۔۔۔
اس کی باتوں میں نجانے کیسا درد تھا ۔۔۔۔
جس نے احد کے قدم روک دیے ۔۔۔۔
" آپ کی ٹرین کس وقت آئے گی ۔۔۔ٹکٹ لی آپ نے ؟؟؟"
حریم نے نفی میں سر ہلایا ۔۔۔
" عجیب لڑکی ہو ایسے کیسے جائو گی ۔۔۔۔
میں آپ کی ٹکٹ کرواتا ہوں کہاں جائو گی ۔۔۔۔"" مانسہرہ "
" میرے خیال میں وہاں تک کوئی ٹرین نہیں جاتی ۔۔۔۔میں معلومات کرتا ہوں "
وہ سوچنے لگا وہ کیوں کسی لڑکی کی مدد کر رہا ہے ۔۔۔۔
ویسے مدد کرنا اچھی بات ہے ۔۔۔۔
۔
احد کائونٹر پر پوچھ کہ پیچھے مڑنے لگا تو حریم سے ٹکرا گیا ۔۔۔
VOCÊ ESTÁ LENDO
اے زندگی ذرا ٹھر جا(مکمل ناول)
Ficção Geralکہانی ایک ایسی لڑکی کی جو ہر مشکل اور ہر ظلم سے مقابلہ کرتی ہے ۔۔۔۔