☆▪▪《اے زندگی ذرا ٹھر جا 》☆☆☆☆
☆▪▪《قسط نمبر 43》☆☆▪
♨♨《By EeshaNooR 》♨♨
دعا نے احمر کو کال کی ۔۔۔۔
" زہے نصیب ۔۔۔زہے نصیب ۔۔۔آج اس غریب کی یاد کیسے آگئی ۔۔۔۔۔"
احمر کی وہی تنگ کرنے والی عادت اپنے دوستوں کو ۔۔۔" تو بات یہاں تک پہنچ گئی ۔۔۔"
احمر مصنوعی اجنبیت ظاہر کرتے پوچھنے لگا
" ارمینا "
اس نے بس نام لیا آگے ساری بات اس نے خود ہی کر دی ۔۔۔" ہاں میں نے اس کے گھر رشتہ بھیجا تھا ۔۔۔۔تم کہاں ہو ۔۔۔"
" ہاسپیٹل میں "
" اوکے میں آتا ہوں " ۔۔۔۔" پر تم کیوں " ۔۔۔دعا کی یہ بات تو احمر نے سنی ہی نہیں ۔۔۔۔" اب یہ کیوں آرہا ہے " ۔۔۔۔۔۔۔
دعا کافی اداس تھی ۔۔۔کیونکہ ارسلان کے بعد اس کا
پہلا انتخاب احمر ہی ہوتا ۔۔۔
ڈھکے چھپے الفاظ میں کئی دفعہ وہ احمر اور ارمینا کو بتا چکی تھی ۔۔۔۔۔
" ہائی "
" ہائی " ۔۔۔۔دعا جو گردن نیچے کیے بیٹھی تھی ۔۔۔احمر کے آنے پر ۔۔۔۔سر اٹھا کر اسے دیکھا ۔۔۔ ۔۔۔۔۔
وہ اس کے ساتھ ہی بیٹھ گیا۔۔۔۔
" ارمی نے تمہارا نمبر مانگا ہے "
وہ خالی خالی نظروں سے احمر کو دیکھ کر بولی ۔۔۔۔
" تو دے دو "
" احمر تم نے کچھ جلدی نہیں کی ۔۔۔"
احمر دعا کی طرف مڑ کر اس کا چہرہ تکنے لگا ۔۔۔۔۔
وہ اس کے چہرے پہ کچھ پڑھنا چاہا پر وہاں تو مایوسی کہ سوا کچھ نہ تھا" کیا مطلب ۔۔۔۔۔میں نے جلدی کہاں کی کافی انتظار کیا ۔۔۔۔آپ کا " ۔۔۔۔
" ہاں پتا ہے پر میں بھی تو کسی کا انتظار کر رہی ہوں "" ہاں تو کرو مجھ سے نہیں ہوتا ۔۔۔انتظار ۔۔۔میری پہلی پسند تم تھی میں نے تجھے پر پوز کیا ۔۔۔۔تمہیں میں پسند نہیں آیا "
احمر سامنے ہی دیکھ رہا تھا ۔۔۔۔
" میں نے ایسا کب کہا "
دعا نے بھی ایک دم سے اس کا جواب دیا ۔۔۔۔احمر پر تو جیسے بجلیاں گر رہی تھی ۔۔۔۔
" اس نے بھنویں سکوڑتے ہوئے دعا کو دیکھا"تو کیا میں تمہیں پسند ہوں ۔۔۔۔"
اس کی چپی دیکھ کر احمر نے خود ہی جواب دیا ۔۔۔۔" پسند تو میں ہوں پر محبت کسی اور سے ہے میں تمہاری سیکنڈ چوائس ہوں ۔۔۔۔"
" تو تمہیں ارمینا سے محبت ہے ؟؟؟"
دعا ڈوبتی آواز میں بولی ۔۔۔۔
کیونکہ احمر کی باتیں کڑوی تھی پر سچ تھی ۔۔۔۔۔" دعا ایک بات تو کلئیر ہے آجکل کے دور میں اس نام کی کوئی چیز نہیں ۔۔۔اور نہ ہی میں اس بات پہ یقین رکھتا ہوں ۔۔۔۔اب تم نے مجھے رجیکٹ کیا ۔۔۔ "
" میں نے کب رجیکٹ کیا "
" تو شادی کر لو مجھ سے"
دعا کو اس جواب کی توقع نہ تھی ۔۔۔
" نہیں کر سکتی نہ ۔!!۔۔۔۔جب تم نے ہاں نہیں کی تو مجھے کہیں تو شادی کرنی تھی ۔۔۔کئی لڑکیاں آئی پر ان میں لائف پارٹنر بنانے جیسی کوئی بات نہ تھی ۔۔۔۔۔۔
پھر میں نے ارمینا کو دیکھا ۔۔۔۔۔وہ مجھے ہر لحاظ سے اچھی لگی ۔۔۔۔۔ہاں اب میں کہو مجھے عشق ہے تجھ سے یا اس سے
YOU ARE READING
اے زندگی ذرا ٹھر جا(مکمل ناول)
General Fictionکہانی ایک ایسی لڑکی کی جو ہر مشکل اور ہر ظلم سے مقابلہ کرتی ہے ۔۔۔۔