epi 6

10.8K 121 268
                                    

حورعین نے سہمی سہمی آنکھوں سے شانزل کو ایک نظر دیکھا
حورین کے دل منھ شدت سے دعا کی، شاید اتنی شدت سے دعا اس نے کبھی نہیں مانگی تھی

"بس ایک بار یا رب، یا قادر المخلوق میری حیا کی زندگی  بخش دے، ،،، ہم تیرے آگے بے بس ہے تو ہر چیز پر قادر ہے  میرے مولا،،،، میں تیرے آگے دامن پھیلائے کھڑی ہوں تیرے ابرِ کرم کا ایک چھینٹا میری جھولی میں ڈال دے میں تیری بے بس بندی ہوں مگر  تو تو بااختیار ہے ہماری دعاؤں پر کن فرما دے۔۔۔۔۔۔۔"

ڈاکٹر قریب آیا اور کہا

" خدا کا شکر ہے پیشنٹ وینٹی لیٹر کے بنا رسپانس کر رہی ہے strange case شروعات میں تو حالات بہت خراب رہی لیکن  پیشنٹ اب خطرے سے باہر ہے مگر ان کی حالت بالکل بھی اچھی نہیں ہے ابھی تو ٹرنکیولائیزر پر ہیں انشاءاللہ چوبیس گھنٹوں بعد ہوش آ جائے گا  لیکن پیشنٹ کو پلیز کو سٹریس نہ دیں صحیح حالت کا اندازہ تو ہوش میں آنے کا ہوگا"

حورین وہی سجدے میں گر کر پھوٹ پھوٹ کر رو دی

"تو رحیم ہے یا رب،،،،، اے ربِ کریم،،،،،، یا رحمٰن الرحیم، ،،،،،،، تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں،،،، بس تو ہی دعاؤں کو سننے والا ہے،،،،  تو رحیم ہے تجھ سا مہربان کوئی نہیں"
                   ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حیات کو 26 گھنٹے بعد ہوش آیا تھا پہلے پہل تو کچھ سمجھ ہی نہیں آیا اس نے گردن گھما کر حورین کو دیکھا وہ اسے ہی دیکھ رہی تھی
فوراً مسکرائی اور اس کی طرف بے قراری سے بڑھی حیات کو ایک جھماکے کے ساتھ سب یاد آیا تھا

اب میں حور کو کیا جواب دوں گی؟
کیا وہ میرا یقین کرے گی؟
نہیں وہ تو شاہ زر سے بہت محبت کرتی ہے

حیا نے فوراً آنکھیں بند کر لیں مگر آنسو متواتر بہہ رہے تھے اور بالوں میں جذب ہو رہے تھے

حورعین نے حیا کی حرکت دیکھی تو چونک گئی اسے اپنی آنکھوں پر شبہ ہوا

اسے لگا تھا حیا پھر کوئی اوٹ پٹانگ سا جملہ بولے گی مگر یہ کیا؟

" حیا"
حورعین نے محبت آگیں لہجے میں پکارا

حورعین  کی آواز سن کر حیا کو لگا وہ حور کو گلے لگا کر پھوٹ پھوٹ کر روئے

"حیا مجھے دیکھو نہ، دیکھو ناراض مت ہو اب میں تمہیں چھوڑ کر نہیں جاؤں گی"۔
کہتے ہوئے حورعین  بھی رونے لگی لیکن حیا نے آنکھیں نہیں کھولیں بلکہ سسکی روکنے کے لیے لب سختی سے بھینچ چلے لیے

تبھی شانزل روم میں آیا اندر کا منظر اس کے لئے بھی حیران کن تھا

حورعین  کی نظریں شانزل کی جانب اٹھی

"شان دیکھیں نہ حیا مجھ سے بات نہیں کر رہی ہے فضول میں غصہ کر رہی ہے، یہ کب سے مجھ سے غصہ ہونے لگی میں کہہ دیتی ہوں۔۔۔۔۔۔ میں کہہ دیتی ہوں یہ خود تھپڑ کھانے والے کام کر رہی ہے میں بالکل لحاظ نہیں کروں گی"
حور پھر سے حیا کی  جانب متوجہ ہوئی

Nazool e mohabbat (Complete)✅Where stories live. Discover now