2nd PART/ Epi:8

12.5K 120 104
                                    

دوسرا دن بھی بہت خوشگوار تھا حورعین شانزل کے لائے ہوئے اورنج رنگ کے گرارے میں جچ رہی تھی ہلکی سی جویلری اور ہمیشہ کی طرح میکپ سے عاری چہرہ۔
آج مہندی تھی اور پورے دن شانزل کی نظریں حورعین کا طواف کر رہی تھی
حورین شانزل کے دیکھنے پر کنفیوز ہو رہی تھی ۔
مہمانوں سے گھر بھرا ہوا تھا جب رات حیا کھانے کے لیے بیٹھی تو کدو گوشت دیکھ کر اس کا منہ بن گیا
"کیا دادی آپ کو پتہ ہے میں کدو گوشت نہیں کھاتی"

" ہاں لیکن کھالو بچے"

" میں دلہن ہوں اور آپ ایسا کہہ رہی ہیں مجھے نہیں کھانا کدوگوشت"

حیا کی سوتیلی امی کا ضبط یہیں تک تھا

"جاؤ عاطف لے آؤ کچھ اس کے لیے بھی ورنہ اس کا منہ بند تھوڑی ہو گا اللہ اللہ کرکے کل کا دن بھی نکلے تو جان چھوٹے اس سے "

ان کے لہجے میں اتنی حقارت تھی کہ شانزل کو بہت غصہ آیا سارے مہمان موجود تھے اور حیا کے ابو تو ایسے بیٹھے تھے جیسے انھوں نے کچھ سنا ہی نہ ہو

"ہاں بالکل، مگر میرے فیورٹ ریسٹورنٹ سے لانا اور مرچیں تھوڑی زیادہ ڈلوانا سمجھے "
وہ حیا تھی حیا زمان جس نے چپ رہنا سیکھا ہی نہیں تھا حیا کی بات پر اپنی ہنسی دبانے لگے۔

"اتنا تیکھا تو بولتی ہوں تمہیں مرچوں کی کیا ضرورت ہے"
عاطف نے بھی چڑھ کر جواب دیا

" ارے لیکن تمہاری امی کی برابری بھی تو کرنی ہے نا اس لئے مرچیں زیادہ ڈلوانا تاکہ تمہاری امی جتنا تیکھا بول سکوں اشعر تم کھاؤ گے میرے ساتھ؟"

"بالکل "اشعر نے کندھے اچکا کر جواب دیا

"تھوڑا زیادہ لے آنا "
کیا شانِ بے نیازی تھی حکم دے کر وہاں سے چلی گئی

اشعر نے اب ہانیہ کو گھیرا
تم ٹھوسنا بند کرو موٹی، ہمارے ساتھ کھانا"

موٹی سن کر تو ہانیہ پلیٹ لے کر اشعر کے پیچھے دوڑ پڑی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہانیہ، اشعر، راریہ بھابھی، حدید ، حورعین شانزل سب ہی ٹیرس پر بیٹھے تھے اور حیا کو مہندی لگائی جارہی تھی۔

تب حیا نے کہا
" کچھ شعر و شاعری، بیت بازی ہو جائے"

نہیں حیا آپی میں ان سڑی شکل کے ساتھ نہیں کھیلنے والی '
ہانیہ نے اشعر کی طرف اشارہ کرکے کہا

اب اشعر تھوڑی چپ رہنے والا تھا

"تم نے دیکھا ہے کبھی چاند پر بہتا پانی
میں نے دیکھا ہے یہ منظر منہ دھوتے ہوئے"

" کاش تمہارے چہرے پر چکن پاکس کے داغ ہوتے چاند تو تم ہو ہی ستارے بھی ساتھ ہوتے"

ہانیہ کی بات پر رادیہ بھابھی نے کہا
"پھر تو اشعر چاند نہیں سورج مکھی لگتا ہے چلو اشعر جواب دو"

Nazool e mohabbat (Complete)✅Where stories live. Discover now