epi 13

7.5K 130 113
                                    

اشعر کو حیا پر بہت ترس آیا آنسو حیا کی آنکھ سے موتیوں کی مانند ٹوٹ کر گر رہے تھے

اس سے پہلے کوئی کچھ کرتا ہے شاہ زر کمرے سے نکلتا ہوا نظر آیا چہرے پر پتھریلے تاثرات تھے اور ہاتھ میں گن

وہ بڑھتا ہوا حیا کی طرف آیا اسے ایک جھٹکے سے کھڑا کیا پھر اپنی گن لوڈ کی
اور اس سے پہلے کوئی کچھ سمجھ پاتا وہ مڑا اور ایک فائر کیا
گن سے گولی ٹھاہ کی آواز کے ساتھ نکلی اور عاطف زمان کی ہتھیلی چیرتی ہوئی آرپار ہوگئی عاطف زمان چیخا
تبھی شاہ زر نے دوبارہ گن لوڈ کی اس کے خطرناک ارادے دے کر سب اس کی طرف بڑھے

"شاہ زر دماغ سے کام۔۔۔۔۔"
شانزل کا آدھا جملہ منہ میں ہی رہ گیا کیوں کہ شاہ زر نے دوسرا فائر کیا تھا
یہ گولی عاطف کے دوسرے ہاتھ کی ہتھیلی چیرتی ہوئی چلی گئی

" شاہ زر "
حیا ہوش میں آئی

"تم تو خاموش ہی رہو"
وہ غراہٹ حیا کو سہما گئی
اس سے پہلے حیا کچھ کر پاتی وہ جارحانہ انداز میں عاطف زمان کی طرف بڑھا

شاہ زر سے کچھ بعید نہ تھا کہ وہ اسے جان سے ہی مار ڈالتا
سب نے شاہ زر کو روکنا چاہا مگر

اس نے زمین پر گھٹنے کے بل تڑپتے عاطف کا چہرہ بالوں سے پکڑ کر اوپر کیا

" اسی ہاتھ سے تم نے میری بیوی کو رسوا کرنا چاہا تھا نا "

"چھوڑو اسے شاہ زر "
شانزل اسے پیچھے کرنے لگا

" شاہ زر بھائی ہوش میں آئیں۔۔۔۔"
اشعر بھی پوری کوشش کر رہا تھا مگر شاہ زر کسی کی نہیں سن رہا تھا

"شاہ ۔۔۔ آپ کیا کر رہے ہیں "
سب کے سب اسے مل کر پیچھے کرنے کی کوشش کر رہے تھے مگر وہ جنونی بنا کسی کی بھی سننے کو تیار نہ تھا وہ تو اپنی صنم کی بھی سن نہیں رہا تھا

"نہیں آج میں یہ قصہ ہی ختم کر دوں گا جہاں زندگی میں سکون آتا ہے اسے دیکھا ہی نہیں جاتا بس بہت ہوگیا"

اس نے گن کی نالی عاطف کے منہ میں ڈال دی

سبھی کی جان اچھل کر حلق میں آ گئی

ہر کوئی اسے پیچھے کھینچنے کی کوشش کر رہا تھا مگر وہ اپنی جگہ سے ایک انچ نہیں ہل رہا تھا

یقیناً آج وہ اسے زندہ نہ چھوڑتا

عاطف کی آنکھیں باہر کو ابلنے لگی

"اسی زبان سے تم میری بیوی کے بارے میں بد فعالی کرتے ہو نا آج تو میں یہ بھی ختم۔۔۔۔۔۔۔"

" شاہ زر آپ کو میری قسم چھوڑیں اسے ابھی اور اسی وقت"
حیا کی دہاڑ پر شاہ زر نے عاطف کو پٹخنے کے انداز میں چھوڑا

حیا اتنی زور سے چیخ پڑی تھی اس کی سانسیں پھول گئیں

"اسے ابھی کے ابھی باہر پھینکو ورنہ میں اس کی جان نکال دوں گا "

Nazool e mohabbat (Complete)✅Onde histórias criam vida. Descubra agora