رات تقریبا نو بجے شانزل گھر آیا۔ فریش ہو کر سعیدہ بوا کو کھانا لگانے کا کہا۔ کھانے کے بعد اجمل پھوپھا(سعیدہ بوا کے شوہر) جو کہ چوکیداری کرتے تھے شانزل سے پوچھا
" بیٹا بی بی تمہارے ساتھ نہیں آئیں؟"یہ سننے کے بعد تو شانزل کے چودہ طبق روشن ہو گئے مطلب وہ ابھی تک گھر نہیں آئی۔
پھر کچھ سوچ کر شانزل نے پوچھا
"کیا وہ کوئی بیگ لے کر گئی ہے؟""ہاں صبح بی بی کالا بیگ لے کر گئیں تھی"
شانزل مسکرایا یعنی وہ دس کروڑ لے گئ ہے ۔"میں نے ہی تو رکشہ کر کے دیا تھا"
بے وقوف، رکشے میں دس کروڑ لے کر گئی ہے لیکن جب آفس آئی تھی تو اس کے پاس پیسوں والا بیگ تھا کہ نہیں اف میں نے تو دیکھا ہی نہیں
اس نے سرجھٹکا مجھے کیا کچھ بھی ہوا ہو
ایک بار گھڑی دیکھی جو ساڑھے نو بجا رہی تھی پھر کچھ سوچ کر فون کرنے کا طے کیا اور اٹھ کر موبائل لینے کمرے میں چلا گیا
چونکہ اس نے نمبر save نہیں کیا تھا اسی لیے نمبر ڈھونڈتے ہوئے زینے اترنے لگا۔تب اجمل پھوپھا نے کہا
"بیٹا فون مت لگانا بی بی آگئی ہیں ""کب آئیں؟"
"ابھی کمرے میں گئی ہیں"
شانزل غصے سے صوفے پر بیٹھ گیا
تبھی حورعین کمرے سے نکلی اور چھوٹے چھوٹے قدم لیتی باہر جانے لگی۔شانزل کو تو مانو پتنگے لگا گئے
مطلب اگر میں نے کہہ دیا کہ جہاں چاہے آؤ جاؤ تو کہیں بھی کبھی بھی چلے جانا چاہیے"شریف گھر کی عورتیں گھر سے منہ اٹھا کر اندھیرے میں کہیں بھی نہیں نکل جاتیں اور یہ ایک شریف گھرانہ ہے اسی لیے جب تک یہاں ہو اندھیرا ہونے سے پہلے گھر واپس آجاؤ"
شانزل کا سرد لہجہ حورعین کو دروازے کے پاس ساکت کر گیا اس نے بنا کچھ کہے اپنے قدم واپس کمرے کے طرف موڑ لیے۔"بیٹا وہ شاید Medical جا رہی تھیں، انھوں نے مجھ سے آنے کے بعد پتا پوچھا تھا شاید انھیں دوائی وغیرہ کی ضرورت ہو"
اجمل پھوپھا شانزل کے غصے سے بخوبی واقف تھے اسی لیے صفائی دینا ضروری سمجھا"تو آتے وقت لے کر آنا چاہیے، یا آپ سے منگا لینا چاہیے ، پھر سے اس وقت باہر جانے کی کیا تک بنتی ہے"
شانزل کی بات اجمل پھوپھا خاموش ہو گئے اور چوکیداری کرنے چلے گئے۔"بوا ذرا ایک کپ کافی پلا دیں "
شانزل غصہ شانت کرنے لگاشانزل کافی پی ہی رہا تھا کہ اجمل پھوپھا آئے
"بیٹا باہر رکشے والا آیا ہے۔۔۔۔۔۔بی بی سے ملنے"
بات سنتے ہی شانزل کی پیشانی پر بل پڑے۔"بلائیں اسے اندر"
رکشے والا ہاتھ میں ایک چھوٹا سا لیڈیز پرس لیے اندر آیا۔
" کہو" شانزل کا وہی ازلی رعب دار لہجہ۔"کیا تم اس لڑکی کے بھائی ہو؟"رکشے والا بڑی ہی معصومیت سے پوچھ رہا تھا اور شانزل کی پیشانی پر بلوں میں اضافہ ہوا۔
ESTÁS LEYENDO
Nazool e mohabbat (Complete)✅
RomancePart 1: kacchi dor se bandhe hum tum (cmplt) Part 2: Likh du aasma pr (cmplt) Part 3: Inkishaaf e yaar (cmplt) Part 4: Teri deewani (ongoing)