حیا نے حورعین کو نیچے اترتے ہوئے دیکھا تو کھل اٹھی مگر وہ حیا تھی
" تم کون ہو"
حیا کی بات پر سب نےحورعین کو دیکھا ہو وہ ایک دم گھبرا گئی
" جو بھی ہو بڑی خوبصورت ہو"دادی نے حیا کے سر پر چپت لگائی
" ماشاءاللہ کہتے ہیں، ایسے منہ پھاڑ کر خوبصورت کہہ رہی ہو ""کیا ہے دادی اب بس بھی کریں"
"آؤ بچوں بیٹھو میں ناشتہ لگوانے کا کہتی ہوں، ہانیہ ہانیہ ناشتہ لے آؤ"
شانزل نے حور کے بغل والی کرسی سنبھالی۔"ماشاءاللہ میں تم سے کہنے ہی والی تھی کہ تھوڑا سج سنور کر رہا کرو شادی والا گھر ہے رونق اچھی لگتی ہے"
دادی نے حورعین سے کہا اتنے میں اشعر بھی آگیا
" آگئے تم، میں کب سے آوازیں لگا رہی ہوں"
" کیا ہے داری صبح سے دوڑا رہی ہیں جاکر دیکھیں وہ پھولوں والا آیا ہے"
دادی اٹھ کر چلی گئیں۔ہانیہ ناشتہ ٹیبل پر لگانے لگی
"ویسے حیا آپی لوگ دو کام کرتے نہیں ہیں کہ رونے لگتے ہیں"
ہانیہ نے اشعر پر طنز کیا۔"ہاں تو تم سے تو بہتر ہی ہوں چپ کر کے کام کرو" اشعر کون سا خاموش رہنے والا تھا
حیا نے ہی بات کا موضوع تبدیل کیا
"ویسے بھائی آپ کی پسند تو لاجواب ہے، کیا شوپنگ کی ہے حور کتنی پیاری لگ رہی ہے "
کہتے ہوئے حیا نے آخر میں حورعین کے گال چوم لیے حور ایسے ہی شانزل کی نظروں سے کنفیوز ہو رہی تھی اوپر سے حیا وہ پوری پوری طرح سرخ ہو گئی"حیا یہ حرکت مت کیا کرو "
"ہاں، ہاں اب تمہیں اب میرا کس کرنا کہاں پسند آئے گا "
حیا نے حورعین سے سرگوشی میں کہا مگر شانزل نے سن لیا تھا۔"چپ کر جاؤ ورنہ تھپڑ کھاؤ گی"
حورعین نے ناشتہ شانزل کی پلیٹ میں نکالاناشتے کے دوران اشعر نے کہا کہ
"حیا تمہاری شادی دیکھ کر مجھے بھی شادی کرنے کا دل چاہ رہا ہے""یہ کیا کوئی سموسہ ہے جو دیکھ کر کھانے کا دل چاہ رہا ہے، ویسے بھی حیا آپی ان کا تو وہ حال ہے کہ
ڈوبتے کو تنکے کا سہارا چاہیے
شادی کے لیے بساماں کا اشارہ چاہیے"جواب ہانیہ کی طرف سے تھا
"ہاں کرلو لڑکی وغیرہ پسند میں تمہاری رادیہ بھابی سے سفارش کر دوں گی"
"ارے حیا تم نے تو دل ہی جیت لیا لیکن
لڑکی کہاں سے لاؤں شادی کے واسطےشاید کہ اس میں میرے مقدر کا دو ش ہے
عذرا، نسیم ، کوثر و تسنیم بھی گئیں
ایک شمع رہ گئی ہے وہ بھی خاموش ہے"
ESTÁS LEYENDO
Nazool e mohabbat (Complete)✅
RomancePart 1: kacchi dor se bandhe hum tum (cmplt) Part 2: Likh du aasma pr (cmplt) Part 3: Inkishaaf e yaar (cmplt) Part 4: Teri deewani (ongoing)