epi 9

9.6K 148 135
                                    

اس نے بوتل میں موجود تیزاب حیا کے چہرے کی طرف اچھالا حیا نے سختی سے آنکھیں میچ لی اور اگلے ہی لمحے فردوسِ برّیں ہیبت ناک چینخوں سے دہل اٹھا

حیا کے دماغ نے کام کرنا شروع کیا تو اسے مخصوص کلون کی خوشبو نے بتایا کہ وہ کسی مہربان کے حصار میں ہے یہ خوشبو تو وہ پہچانتی تھی یہ شاہ زر کی کلون کی خوشبو تھی

ذرا کچھ لمحے پیچھے چلتے ہیں

اس نے بوتل میں موجود تیزاب اس کے چہرے کی طرف اچھالا حیا نے سختی سے آنکھیں میچ لی یہ منظر حیا کو ڈھونڈتے شاہ زر نے دیکھا تو اسے لگا کہ کوئی اس کی جان نکال رہا ہے وہ بھاگتے ہوئے آیا

حیا کو دھکا دیا اور ساتھ ہی بیلنس نہ سنبھال پانے کے وجہ سے خود بھی حیا کے ساتھ زمین پر گرا اور وہ تیزاب گاڑی کے شیشے پر لگنے کے بعد دوبارہ اچھل کر عزیر حیات کے چہرے پر گرا

چہرے پر ہاتھ رکھے چیخنے لگا جو گڑھا اس نے حیا کے لیے کھودا تھا اس میں خود گر گیا تھا اس وقت حیا شاہ زر کے نیچے اپنی سانس بحال کر رہی تھی شاید اس نے عذیر کی آواز سنی ہی نہیں تھی اسے تو سمجھ ہی نہیں آیا کہ ہوا کیا ہے

وہ اب بھی شاہ زر کی خوشبو کے حصار میں تھی شاہ زر نے حیا کو ایسے دبوچا ہوا تھا کہ اب اسے جانے ہی نہیں دے گا جب چیخوں کہ آواز پر حورعین اور شانزل بھی باہر آئے تو یہ صورتحال سمجھ سے باہر تھی
حورعین کی سہمی ہوئی پکار پر
شاہ زر ہوش میں آیا اور حیا کو بھی اٹھایا

" تم۔۔۔ تم ٹھیک ہو؟"
و وہ اس کے چہرے کو چھوتے ہوئے پوچھ رہا تھا

حیا نے نہ سمجھی سے اثبات میں سر ہلایا اسے خود خاک سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ وہ ٹھیک ہے یا نہیں حورین اور شانزل صورت حال سمجھنے کی کوشش کر رہے

اب شاہ زر کا رخ عزیر حیات کی طرف تھا جو زمین پر تڑپ رہا تھا شاہ زر شیر کی طرح گارڈ پر جھپٹا

" ابھی کے ابھی اسے لے کر یہاں سے دفع ہو جاؤ ورنہ تم سب کو زندہ دفن کر دوں گا "
اس کی دہاڑ پر گارڈ فورا حرکت میں آئے اور اسے اٹھا کر گاڑی میں ڈالنے لگے

ان لوگوں کے جانے کے بعد شاہ زر حیا کی طرف متوجہ ہوا

"صرف ایک سوال پوچھوں گا "
اس کا لہجہ آگ برسا رہا تھا

"کیا تم جان بوجھ کر اس کے پاس آئی تھی"
حیا نے بمشکل اثبات میں سر ہلایا
شاہ زر نے آؤ دیکھا نہ تاؤ ایک کرارا تھپڑ حیا کے گال پر دے مارا
حیا منہ کے بل زمین پر گری

" شاہ"
حورعین نے بڑھ کر شاہ زر کو روکنا چاہا تو اسے اشارے سے روک دیا

تھپڑ اتنا زبردست تھا کہ حیا کو تارے نہیں پورا نظام شمسی آنکھوں کے سامنے ناچتے نظر آ رہے تھے وہ سنبھل بھی نہ پائی تھی کہ شاہ زر نے جھٹکے سے کھڑا کیا اس کے دونوں بازو دبوچے اس سے پوچھنے لگا
"کیا سمجھتی ہو تم خود کو ہاں؟ کیا سمجھتی ہو؟ تمہاری ہمت کیسے ہوئی ایسا کچھ کرنے کی؟ سو رہا تھا میں مر تو نہیں گیا تھا نا؟ کیوں آئی تم یہاں ؟"

Nazool e mohabbat (Complete)✅Место, где живут истории. Откройте их для себя