ناشتے کے وقت بھی اور بعد میں بھی حورعین ہمیشہ کی طرح خاموشی تھی وہ صرف انہیں باتوں کا جواب دیتی جو پوچھ لیا جائے شاہ زر اوپر کاریڈور میں کھڑا حورعین کو دیکھ رہا تھا جو ایک جگہ پر خاموشی سے بیٹھی تھی آج اس کا رزلٹ آیا تھا مگر رزلٹ دیکھ کر وہ خاموش ہی رہی تھی اس نے پوری یونیورسٹی میں فرسٹ پوزیشن لی تھی اس کے متعلق ہر اخبار میں خبر تھی مگر وہ ہمیشہ کی طرح دنیا جہاں سے بیگانی بیٹھی تھی
تبھی گیٹ کھلا اور حیا اندر داخل ہوئی وہ چہچہاتے اور کھلکھلاتے ہوئے پھودک پھودک کر حورعین کی طرف بڑھ رہی تھی ساتھ ساتھ میں گا بھی رہی تھی
آج نہ چھوڑوں گی تجھے دَن دَنا دَن
آج نہ چھوڑوں گی تجھے دَن دَنا دَنحورعین نے اسے دیکھا اور پھر اپنی جگہ سے اٹھ کھڑی ہوئی اور انگلی اٹھا کر اس سے کہا کہ
" خبردار جو پاس آئی"
وہ حتی المقدور اپنے لہجے کو سنجیدہ بنانے کی کوشش کر رہی تھی مگر حیا کی حرکتوں پر ہنسی ضبط نہ کرسکی
اب حال یہ تھا کہ دونوں صوفے کے گرد چکر لگا رہی تھی حیا مسلسل حورین کو پکڑنے کی کوشش کر رہی تھی اور ساتھ ساتھ گا بھی رہی تھی اب تک جہاں اس گھر میں خاموشی کا راج تھا وہاں اس وقت حورعین کی ہنسی گونج رہی تھی یہ منظر دیکھ کر شاہ زر مسکرایاآخرکار حیا نے حورین کو پکڑ لیا اور دو چار مرتبہ کس کر حورعین کے رخساروں کو چوم لیا حورعین نے جھٹکے سے خود کو چھڑوایا اور اپنے گالوں کو رگڑتے ہوئے کہا
"تم کتنی بے شرم ہو"
حیا کھلکھلائی اور کہا
وہ تو میں ہوں ہی جانِ من مگر کیا کروں تم فرسٹ آئی ہو اور میں اپنے آپ کو روک ہی نہیں پائی"
حورعین بھی مسکراتے ہوئے اس کے پاس بیٹھ گئی"ہائے حور تم اندازہ نہیں لگا سکتی میرا بس چلے تو میں پوری دنیا تمہارے سر سے وار دوں"
"بس بھی کرو مبالغہ آرائی"
" ہاں ٹھیک ہے نہیں کرتی لیکن اب مجھے جانا ہے"
" کہاں جانا ہے؟اتنی جلدی میری جان چھوڑ دو گی؟"
" وہ یونیورسٹی میں کچھ کام ہے میں شام کو آؤں گی ملنے"
اچانک شاہ زر کو یاد آیا کہ آج اسے حیا سے ملنا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاہ زر اور حیا اس وقت ریسٹورنٹ میں بیٹھے تھے
حیا پلیٹ میں موجود کچی سبزیوں کو دیکھ کر منہ بنا رہی تھی
"کوئی مسئلہ ہے کیا کھانے کے ساتھ "
شاہ زر نے آخرکار پوچھ لیا" یہ اتنے بڑے ہوٹل والے ذرا جو تمیز ہو کھانا پکانے کی دیکھیں ذرا سبزیاں تھوڑی کچی نہیں لگ رہی ہے آپ کو؟"
"تو مت کھائیں میں کچھ اور آرڈر کر دیتا ہوں "
"رہنے دیں ویسے بھی مجھے آپ سے امپورٹنٹ بات کرنی تھی"
" جی فرمائیے"
"میں آپ سے حور کے بارے میں۔۔۔۔۔"
حیا کی بات مکمل ہوتی اس سے پہلے ہی عاطف نے آکر حیا کو ہاتھ سے پکڑ کر کھڑا کیا
KAMU SEDANG MEMBACA
Nazool e mohabbat (Complete)✅
RomansaPart 1: kacchi dor se bandhe hum tum (cmplt) Part 2: Likh du aasma pr (cmplt) Part 3: Inkishaaf e yaar (cmplt) Part 4: Teri deewani (ongoing)