epi: 6

17K 104 39
                                    

حیا نے حورعین سے کوئی سوال نہیں کیا وہ معمول کی طرح ہی اس کا سر کھا رہی تھی اب حورعین کے پاس جوب نہیں تھی اس نے ریزائن کردیا تھا تو وہ پورا دن جوب ڈھونڈنے کی تگ و دو میں تھی وہ معمول کے مطابق گھر پہنچی کھانا پکایا اور کمرے میں چلی گئی۔

آٹھ بجے دروازے پر دستک ہوئی سامنے سعیدہ بوا تھیں
" وہ بیٹا آپ کو کھانے کے لیے بلا رہے ہیں"
مرتے کیا نہ کرتے کے مصداق وہ ڈرتے ڈرتے کھانے کے لئے چلے گی شانزل شاید اسی کے لئے رکا تھا۔

وہ ٹراؤزر ٹی شرٹ میں ملبوس ایک ہاتھ میں گھڑی پہنے موبائل میں مصروف تھا۔ یہ وہی گھڑی تھی جسے آج تک ہر رات اس کے ہاتھوں سے نکالتی آئی تھی۔ وہ خاموشی سے بیٹھ گئی شانزل نے کھانا شروع کیا تو بوا نے اسکے آگے بھی ڈش بڑھائی وہ تھوڑے سے چاول نکال کر کھانے لگی۔

اب دونوں کے معمول میں صرف یہ تبدیلی آئی تھی کہ ناشتے اور رات کے کھانے کے وقت دونوں کا سامنا ہوتا۔

حیا اور شانزل کی ملاقات ہوتی تو ہلکی پھلکی بات چیت ہو جاتی حورعین اب یونی نہیں جا رہی تھی وہ جوب ڈھونڈنے پر فوکس کر رہی تھی۔

تیسرے دن رات کے کھانے پر حورعین نے شانزل کو پہلی مرتبہ مخاطب کیا۔
"ح....حیا کی منگنی ہےت..ت..... تو مجھے اس میں شرکت کرنے کے لیے اجازت چاہیے" وہ تقریباََ ممنائی تھی نظر اٹھانے کی جرأت نہیں کی۔ شانزل بمشکل سن پایا۔

"ہمم، کہاں پر ہے؟"

"دوسرے شہر ،دن کا فنکشن ہے" نظریں اٹھا کر بات کرنا تو جیسے گناہ تھا۔
فورا وقت بتا دیا مبادہ کہیں انکار ہی نہ کر دے

" ٹھیک ہے "

وہ برتن اٹھا کر کچن میں اس طرح گئی جیسے قید سے رہائی ملی ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حورعین نے کمرے میں آکر اور فورا حیا کو فون لگایا پہلی ہی بیل پر فون اٹھا لیا گیا۔
" السلام علیکم" ہمیشہ کی طرح حیا کی چہکتی ہوئی آواز آئی۔

" وعلیکم السلام فون پر بیٹھی تھی کیا؟"

اف، حور کی بچی اس کال کے انتظار میں میرا بس چلتا تو موبائل ٹاور پر بیٹھ جاتی، اب طعنے مارنا بند کرو اور مجھے بتاؤ تم اؤگی نا؟ ورنہ میں منگنی کینسل کر دوں"

اس کی بات پر حور نے مسکرا کر کہا
" تم بھی کیا یاد رکھو گی آجاؤں گی"
ہلکی پھلکی گفتگو کے بعد حور نے فون رکھ دیا۔

حیا اپنے گھر چلی گئی تھی منگنی کی تیاریوں کے لیے۔ حیا زمان دوسرے شہر میں رہتی تھی لیکن اپنی سوتیلی ماں کے چپقلش کی وجہ سے بہت کم گھر جاتی تھی۔ اس کے ابا اور سوتیلا بھائی بھی تھا لیکن مجال ہے جو حیا زمان کی کسی سے بنتی ہوں سوائے اپنی دادی کے۔ اس کا رشتہ طے ہو چکا تھا اور منگنی کی تیاری عروج پر تھی مہینے بھر بعد شادی کی تاریخ تھی۔ چونکہ منگنی گھر پر تھی اسی لیے شانزل سے اجازت لینا ضروری تھا صرف حور کی وجہ سے حیا نے اعلان کر دیا تھا کہ فنکشن دن میں ہوگا کیوں کہ اندھیرا ہونے سے پہلے اسے گھر پہنچنا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Nazool e mohabbat (Complete)✅Where stories live. Discover now