2ND PART/ Epi:2

14.9K 103 97
                                    

کل کا دن جتنا برا تھا آج کا دن اتنا ہی اچھا ثابت ہوا تھا حورعین رات کے کھانے کے برتن دھو رہی تھی اور مسکراتے ہوئے پورے دن کو سوچ رہی تھی۔

لگتا ہے بی بی آج بہت خوش ہیں"
حورعین نے چونک کر پیچھے دیکھا تو سعیدہ بوا کھڑی تھی۔

"آپ کو ایسا کیوں لگا؟"

"بس ایسے ہی، ویسے یہ پیالہ آپ تیسری بار دھو رہی ہیں"
حورعین نے اپنے ہاتھ میں پکڑے پیالے کو دیکھا اور اپنی خفت مٹانے کے لیے کہا تھا

"ہاں یہ صاف نہیں ہو رہا تھا،آپ کو کوئی کام تھا؟"

" جی بی بی وہ کافی بنانے آئی تھی"

" آپ رہنے دیں میں بناتی ہوں آپ لے جانا "

"بی بی لے بھی آپ جائے گا میں تھوڑا تھک گئی ہوں"

سعیدہ بوا نے مسکرا کر اپنی تھکاوٹ کا تذکرہ کیا انہیں خوشگوار حیرت ہوئی تھی شانزل کے اچھے رویے کو دیکھ کر وہ اس معاملے میں اپنا بھی کچھ حصہ ڈال رہی تھی

" جی اچھا آپ کوارٹر میں چلی جائیں باقی میں دیکھ لوں گی"

حورعین نے کافی بنائی اور اب سب سے بڑا مسئلہ کافی دینے کا تھا شانزل کے دروازے پر دستک دینے پر بھی اندر سے کوئی جواب نہ آیا حورعین کافی دیر تک کھڑی رہی مگر پھر ہمت کرکے دروازہ کھولا تو کمرہ خالی تھا "یہ کدھر گئے؟" کچھ سوچ کر اس نے اپنے قدم ٹیرس کی طرف بڑھا دیے توقع کے مطابق وہ وہیں تھا اپنی تمام تر وجاہت سمیت۔

بلیوٹی شرٹ اور بلیک ٹراوزر میں بلاشبہ وہ ہر لڑکی کا prince charming تھا وہ چاند کو تک رہا تھا حورعین کو بھی وہ چاند جیسا لگا جسے وہ صرف دیکھ ہی سکتی ہے وہ اس کی دسترس میں کبھی نہیں آسکتا۔😔

اپنی سوچ پر خود کو ڈانٹا اگر وہ اس کے ساتھ اچھا رویہ رکھے ہوئے ہیں تو اسے کسی خوش فہمی میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے۔ویسے بھی کچھ دنوں کی بات ہے پھر ایگریمنٹ ختم ہو جائے گا اپنی تمام تر سوچوں کو ذہن سے نکالا اور پھر چلتے ہوئے آگے آئی

" کافی"

شانزل نے پلٹ کر دیکھا وہ اسی پستہ رنگ کے سوٹ اور خاکی چادر میں ملبوس تھی البتہ چاند کی روشنی اس کے چہرے پر چمک رہی تھی ںشانزل نے مگ تھام لیا۔

"تھینک یو، آپ کی کہاں ہیں ؟"

"وہ ابھی نہیں لوں گی پڑھتے وقت ضرورت محسوس ہوتی ہے"

شانزل نے سوچا وہ یہیں رہے تاکہ او اسے دیکھتا رہے مگر وہ جا چکی تھی،
دوسری طرف حورعین اپنے ہی دل سے پریشان تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شانزل اسے پہلے اعتماد میں لینا چاہتا تھا شانزل اور حورین کے درمیان سرد مہری نہیں رہی تھی دونوں ساتھ لنچ کرتے تھے آج کل تو صرف دیوار کے پار سے حورین کو دیکھ رہا تھا کچھ دن اسی طرح گزرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Nazool e mohabbat (Complete)✅Donde viven las historias. Descúbrelo ahora