"ہاں کچھ آفس ورک ہے انشاءاللہ پرسوں تک واپس آجائیں گے "
حیا کو اطمینان ہؤا مگر حورین تو اپنی ہی سوچوں میں غلطاں تھی
" تو آپ حیا کو لے جائیں ساتھ"" میں کہیں نہیں جاؤں گی، تمھارا دھیان کون رکھے گا "
"میرا خیال رکھنے کے لیے اشعر اور ہانیہ تو ہے نا، وہ رکھ لیں گے میرا خیال "
"میں تمہیں چھوڑ کر نہیں جاؤں گی "
بحث کو لمبا ہوتا دیکھ شاہ زر نے مداخلت کی"دیکھو صنم میں اور شانزل بھی یہاں نہیں ہوں گے تمہارا خیال رکھنے کے لیے حیا کا یہاں ہونا ضروری ہے ویسے بھی حیا سے زیادہ تمہارا خیال کون رکھ سکتا ہے، پیکنگ کرو شانزل پہنچتا ہو گا "
وہ چلی گئی تو شاہ زر حیا کی طرف مڑا" ہاں تو کہاں تھے ہم؟"
" پیکنگ پر "
حیا نے اطمینان سے جواب دے کر اچھے خاصے موڈ کا بیڑا غرق کردیا تھا"تمہاری خبر تو میں واپس آ کر لوں گا"
حیا نے اس کی بات سنی ان سنی کر دی
"آپ کچھ کھائیں گے؟"
شاہ زر نے منہ بنایا"پرسوں تک میں نہیں ہوں تب تک تم سیکھ لینا"
" کیا"
" شوہر کے دلجوئی کے طریقے، شوہر کو روکنے کے طریقے، شوہر کا استقبال کرنے کے طریقے"
حیا وارڈروب میں منہ دیئے کپڑے نکال رہی تھی سر باہر نکال کر کہا"اللہ اللہ کس قدر ہولا دینے والا سلیبس بتا رہے ہیں آپ "
کہتے ہوئے سارے کپڑوں کو بیگ میں رکھنے لگی حیا کے آنکھ پھاڑ کر کہنے پر شاہ زر نے قہقہہ لگایا اور آکر بیڈ پر بیگ کے پاس ہی کروٹ کے بل لیٹا لیٹ گیا
مٹھی بنا کر سر کے نیچے رکھی"جلدی سے سلیبس پورا کرو تمہیں اچھی بیوی ہونے کی ڈگری ملے گی"
" صدقے جاؤں ایسی ڈگری کے۔۔۔۔ یہ اچھی بیوی ہونے کی ڈگری ہے یا چھچھورے پن میں ماسٹر کی ڈگری"
" تم یہ چوڑیاں اتار کر کام کرو"
شاہ زر کی بات پر بیگ کپڑے رکھتی حیا چونکی"کیوں "
شاہ زر نے بہت نرمی سے اس سے کی چوڑیوں سے بھرے ہاتھ تھامے"کیونکہ یہ مجھے ڈسٹرب کر رہی ہیں، میرا جانا ازحد ضروری ہے اور تمہاری چوڑیاں میرا ایمان خراب کر رہی ہیں"
" میں۔۔۔میں حور کی ہیلپ کر کرا دوں پیکنگ میں؟"
" مت جاؤ یار"
شاہ زر اسے اس وقت جانے نہیں دینا چاہتا تھا"حور کے کمرے میں بیگ الماری کے اوپر رکھا ہے اسے تو عادت ہے سپر وومن بننے کی، مجھے جانے دیں پلیز"
شاہ زر نے مسکرا کر اس کا ہاتھ چھوڑا"جاؤ"
یہی ادا دل چرا لیتی تھی اس کی" سنو "
شاہ زر نے پکارا تو حیا نے مڑ کر دیکھا
YOU ARE READING
Nazool e mohabbat (Complete)✅
RomancePart 1: kacchi dor se bandhe hum tum (cmplt) Part 2: Likh du aasma pr (cmplt) Part 3: Inkishaaf e yaar (cmplt) Part 4: Teri deewani (ongoing)