2nd part/ epi: 6

12.7K 112 104
                                    

وہ بھاگتے ہوئے حیا کے کمرے کی طرف آئی اور دھڑام سے دروازہ کھولا۔

حیا نے چونک کر حور کے سفید پڑتے چہرے کو دیکھا اور ہانیہ سے کہا
"تم آج رادیہ بھابھی کے پاس سو جاؤ۔"

ہانیہ لمحے کی بھی دیر کیے بغیر وہاں سے چلی گئی۔

حیا فورا اٹھ کر حورعین کے پاس گئی دروازہ بند کیا اسکے ٹھنڈے پڑتے وجود کو تھام کر بیڈ پر بٹھایا۔

حورعین نے آنسو بھری نگاہیں اٹھائیں اور کہا
"سب ختم ہو گیا حیا، سب ختم ہو گیا، انھوں نے عادل یزدانی کی باتیں سن لی "
پھر پھوٹ پھوٹ کر رو دی
لرزتے ہونٹوں سے حیا کو سب بتایا۔

"یا خدا! میں نے سب اپنے منہ سے کہا بہت تکلیف دہ ہے سب ، مجھے کہیں چھپا دو حیا، کہیں چھپا دو، وہ۔۔وہ بہت غصہ کریں گے اور۔۔۔۔۔ پلیز مجھے کہیں چھپا دو"

حیا نے کرب سے حورعین کو دیکھا کیسے کیسے جملے کسے جاتے تھے تنگ آکر حورعین نے یونیورسٹی آنا ہی چھوڑ دیا ۔
بہت تکلیف دہ تھا سب، وہ تو حورعین کا ظرف تھا کہ وہ اتنا سب برداشت کررہی تھی۔
"تم چپ کر کے لیٹو ، کچھ نہیں ہوگا میں ہوں تمہارے ساتھ"

ابھی تو شانزل نے حورعین سے رویہ ٹھیک کیا تھا۔ اسے اپنی ذات ، اپنا نام بہت عزیز تھا، اور وہ اسکے نام پر صرف ایک داغ تھی۔ اب نجانے وہ کیا کر ڈالے حورعین اتنے دنوں بعد پھر روتے روتے سوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صبح حورعین اٹھی تو حیا پہلے ہی جاگ رہی تھی۔

"تم فریش ہو کر نماز پڑھو، میں ناشتہ لے کر آتی ہوں"

"نہیں ،مجھے بھوک نہیں ہے"

حورعین نماز پڑھ کر اٹھی ہی تھی کہ ہانیہ کمرے میں داخل ہوئی اس کے ہاتھ میں ویسے ہی شاپر تھے جو شاپنگ کرکے شانزل لے کر آیا تھا

" حور آپی یہ بھائی نے دیا ہے اور کہا ہے کہ چھ بجے تک شہر کے لئے نکلنا ہے آپ تیار ہوجائیں"

حورعین نے بھاری دل کے ساتھ شاپر لے لیا کپڑے بدل کر چادر لی اور حیا سے کہا
"فکر نہیں کرو میں ٹھیک ہوں خاموشی سے شادی کر لینا کوئی واویلا مچانے کی ضرورت نہیں ہے"

" ہاں میں سمجھ گئی چلو دیر ہو رہی ہے"
کہتے ہوئے حیا نے چادر اوڑھی۔

"کیا مطلب ہے چلو؟"

" دیکھو حور نہ ہی مجھ میں اور نہ ہی تم میں ہمت ہے کہ بحث کریں اس لیے چپ کر کے چلو"

حورعین کو پتا تھا اگر حیا نے سوچ لیا ہے کہ وہ اس کے ساتھ جائے گی تو حیا سے بحث کرنے کا کوئی فائدہ نہیں اس لیے خاموشی سے چلنا شروع کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شانزل گاڑی کے پاس کھڑا انتظار کر رہا تھا حیا پہلے چلتے ہوئے اس کے پاس آئی
" بھائی مجھے تھوڑا کام ہے آپ مجھے بھی ساتھ لے جائیں گے"

Nazool e mohabbat (Complete)✅Where stories live. Discover now