حیا مزید ڈر گئی اس نے آنکھیں سختی سے بند کر لی مبادہ کہیں وہ اپنا فیصلہ ہی نہ سنا دے
"میں جانتا ہوں تم جاگ رہی ہو"
شاہ زر نے اس کے چہرے سے کمفرٹر ہٹایاحیا نے آنکھیں نہیں کھولیں
"پلیز ،میری ایک بار بات سن لو"
مگر حیا نے آنکھیں نہیں کھولیں شاہ زر نے ایک گہری سانس لی اور سونے لیٹ گیا
سوتے ہوئے ہوئے کو جگانا مشکل ہوتا ہے مگر جاگتے ہوئے کو جگانا، ناممکن
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاہ زر صبح نماز کے لیے اٹھا تو دیکھا حیا ابھی تک کہ منہ لپیٹے سو رہی تھی وہ جب وضو کرکے واش روم سے باہر نکلا تب بھی یہی حال تھا"حیا نماز کا وقت نکل رہا ہے اٹھو "
حیا بالکل نہیں ہلی
"میں کوئی بات نہیں کر رہا اٹھ جاؤ"
کہتے ہوئے شاہ زر نے کمفرٹر ہٹا یا اور اسے اٹھا کر بٹھا دیا
حیا نے نظر اٹھا کر اسے نہیں دیکھا شاہ زر بھی بغیر کچھ کہے مسجد جانے کے لیے نکل گیا جب وہ واپس آیا تو حیا اسی پوزیشن میں بیٹھی رونے میں مصروف تھی
"کیا ہوا ؟"
حیا نے چونک کر اسے دیکھا اور پھر نظر جھکا لی
"خدا سے بھی ناراضگی چل رہی ہے"
شاہ زر کے سوال پر حیا تڑپ اٹھی" خدا مجھ سے ناراض ہے"
" اور ایسا کیوں لگتا ہے تمہیں؟"
" کیونکہ میں نماز نہیں پڑھ پاتی ہوں، سب بھول گئی ہوں"
" چلو اٹھو میرے ساتھ واش روم میں وضو کرنے نماز کا وقت نکل رہا ہے "
وہ بغیر چوں چرا کیے حیران سے اٹھ گئی شاہ زر کے ساتھ وضو کیا اور نماز بھی اسی نے پڑھائی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ناشتے کی میز پر حیا ہاتھ دھرے بیٹھی تھی شانزل نے اسے سوال کرلیاتم کھا کیوں نہیں رہی ہو؟"
" مجھے نہیں کھانا یہ"
یہ پہلا اعتراض تھا جو اس نے ان دو مہینوں میں کیا تھا ورنہ جو کھلا دو کھا لیتی جو پہنا دو پہن لیتی عجیب سا سکون ناشتے کی میز پر اترنے لگا" تو کیا کھانا ہے بتاؤ ابھی حاضر کرتے ہیں"
شانزل نے بہت اشتیاق سے پوچھا"چیز آملیٹ"
بھلے لہجےمیں شوخی نہیں تھی مگر ان کے لئے یہی کافی تھا کہ اس نے اتنے دنوں بعد کوئی فرمائش کی ہے
" دو منٹ ابھی لاتی ہوں"
خوشی تو حور کے لہجے سے ہی ظاہر ہو رہی تھی وہ فورا اٹھ کر کچن میں گئی زندگی اسی ڈگر پر چلنے لگی شایر رات ہونے والی حورعین کی گفتگو کا اثر تھا کہ حیا اب تھوڑی بہت خود سے باتیں کر لیتیحورعین نے ایک عجیب سی چیز نوٹس کی تھی کہ حیا کو اب دورے نہیں پڑ رہے مگر رپورٹس کا وہی حال تھا حورین کو لگ رہا تھا شاید شاہ زر کے ساتھ کی وجہ سے ایسا ہے وہ باقاعدہ پانچ وقت کی نمازوں کے لئے گھر آتا حیا کو نماز وہی پڑھاتا کچھ فرمائشیں کچھ اعتراضات حیا کے زبان سے ادا ہو جاتے جو حور کے لئے بہت بہت بہت زیادہ تھے
مگر ۔۔۔۔۔۔۔
YOU ARE READING
Nazool e mohabbat (Complete)✅
RomancePart 1: kacchi dor se bandhe hum tum (cmplt) Part 2: Likh du aasma pr (cmplt) Part 3: Inkishaaf e yaar (cmplt) Part 4: Teri deewani (ongoing)