شانزل اور حورعین باہر نکلے تو میڈیا نے انہیں گھیر لیا اور طرح طرح کے سوال کرنے لگے
سر یہ۔۔۔ سر وہ۔۔۔۔۔"سر آپ کی شادی کب ہوئی اور آپ نے ابھی تک چھپا کر کیوں رکھی؟"
"میری شادی کو ہوئے دو مہینے اوپر ہوئے ہیں اور یہ کوئی گناہ نہیں ہے جو میں اسے چھپا کر رکھوں، ویسے بھی یہ میری پرسنل لائف ہے اور مجھے قطعی پسند نہیں کہ کوئی بھی میری پرسنل لائف میں interfere کرے، مگر میرے پاس اپنی پروفیشنل لائف کے بارے میں ایک نیوز ہے"
وہ لفظوں کے کھیل میں ماہر تھا۔اس نے اپنی طرف سے بات کلیئر کر دی تھی اور پھر اس بارے میں اور کوئی سوال نہ کرنے کی دھمکی بھی دے ڈالی اور بہت ہی صفائی سے موضوع تبدیل بھی کر دیا۔
"کیا سر؟"
" شانزل انڈسٹریز کو ایک ملٹی نیشنل کمپنی کا پروجیکٹ ملا ہے جس کا کریڈٹ اس کی ہیڈ یعنی مسز حورعین شانزل ابراہیم کو جاتا ہے"
"تو آپ کی مسز آپ کو بزنس میں جوائن کریں گی؟" حورعین آنکھیں پھاڑے شانزل کو دیکھ رہی تھی
" کریں گی نہیں، یہ آلریڈی مجھے جوائن کر چکی ہیں I am lucky to have Mrs Hoorain in my life اور ایک بات مجھے کچھ ناگوار باتیں سننے کو ملی ہیں اور اگر دوبارہ ایسی کوئی بات میرے کانوں تک آئی تو میں وہی کروں گا جو شانزل ابراہیم کو کرنا چاہیے ، میں حورعین شانزل ابراہیم کی طرف اٹھنے والی آنکھ پھوڑنے اور حورعین شانزل ابراہیم کے لیے بد فعالی کرنے والی زبان گدی سے کھینچنے میں ایک لمحہ بھی نہیں سوچوں گا، خیر۔۔۔۔۔۔ میں کہہ رہا تھا میں جلد ہی اس پروجیکٹ کو celebrate کروں گا"
یہ اعلان ( آپ لوگ دھمکی بھی کہہ سکتے ہیں ) تھا کہ حورعین شانزل ابراہیم تک پہنچنے سے پہلے شانزل ابراہیم کا سامنا کرنا ہوگا۔ اسکے لہجے میں اتنی تپش تھی کے وہاں موجود رپورٹرز کی پیشانی سے پسینا پھوٹ پڑا۔
اپنی بات ختم کرنے کے بعد اس نے حورین کا ہاتھ تھاما اور رپورٹرز کے جھرمٹ کو چیرتا ہوا آگے نکلنے لگا۔ حورین اس کے مضبوط ہاتھ میں قید اپنے ہاتھ کو دیکھ رہی تھی۔ وہ ایک خوبصورت ہاتھوں والا مرد تھا۔ہر لڑکی اپنے لیے لڑکے نہیں خوبصورت ہاتھ والے مرد کی خواہش کرتی ہے۔ لڑکے تو کئی ہوتے ہیں مرد کوئی کوئی بن پاتا ہے۔ایک مرد کے خوبصورت ہاتھ کیسے ہوتے ہیں؟ خوبصورت ہاتھ وہ ہوتے ہیں جو اپنی بیوی کے گرد تحفظ کا حصار باندھ سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گاڑی میں بیٹھتے حورعین نے ہاتھوں میں چہرہ چھپا کر پھوٹ پھوٹ کر رونا شروع کر دیا اور اسے دیکھ کر شانزل گھبرا گیا
"یار آپ کتنا روتی ہو "
شانزل نے اس کی طرف اپنا رومال بڑھایا" آپ نے مجھے کتنا ڈرا دیا تھا "
"میں نے کب ڈرایا میں تو صاف اشارہ دیا تھا ایگریمنٹ جلا کر"
"مجھے اشارے سمجھ ہی نہیں آتے"
VOUS LISEZ
Nazool e mohabbat (Complete)✅
Roman d'amourPart 1: kacchi dor se bandhe hum tum (cmplt) Part 2: Likh du aasma pr (cmplt) Part 3: Inkishaaf e yaar (cmplt) Part 4: Teri deewani (ongoing)