ایک سفر

1.5K 65 35
                                    

#محبت_ہوگئی_آخر
از قلم #مصطفیٰ_چھیپا
"ایک سفر"
اسلام علیکم...!!
آپ سب کی خیریت مطلوب ہے..

اتوار کی رات محبت ہوگئی آخر کا سفر اپنے اختتام کو پہنچا بات کرتا ہوں شروع سے جب ایسا ناول لکھنے کا خیال ذہن میں آیا...
کہانی کوئی انوکھی یا اچھوتی ہرگز نہ تھی مگر ہاں میں نے پہلی بار ایسی کہانی لکھنے کا فیصلہ کیا میرے لیے یہ بات اہم ہے میدانِ حشر لکھنے کے بعد ایک ذمے داری جیسی تھی مُجھ پر کہ اب مختلف ہی لکھنا ہے اب مختلف کا مطلب یہ نہیں کہ آپ دوسرے سیاروں پر بسنے والے جانداروں کے بارے میں لکھنا شروع کردیں مختلف کا مطلب ہوتا ہے معمول سے کُچھ ہٹ کر لکھنا موضوع کوئی بھی اچھوتا نہیں ہوتا اپکے لکھنے کا انداز آپکو تحریر کو دوسروں سے ممتاز کرتا ہے....
اگر میں اپنی بات کروں تو مجھے سوائے نور اور علی کے خوبصورت ہونے کے علاوہ اپنی تحریر کہیں بھی ایک معمولی کہانی سے میل کھاتی نہ دِکھی کیونکہ اُسے الگ ہونا تھا اور اُسی پر میرا پورا فوکس بھی تھا....
لو آفٹر میریج یہ میرا سب سے پسندیدہ موضوع ہے اِس پر کئی کئی کہانیاں لکھ سکتا ہوں کیونکہ میرا خود بھی یہیں ماننا ہے شادی کے بعد جو محبت دلوں میں اُبھرتی ہے وُہ ہی خالص ہوتی ہے....
عموماً یہی لکھا جاتا ہے ایک غریب دُکھوں کی ماری لڑکی کہیں کسی روز کسی طرف کیسے بھی بس یونہی بس اویں بس بلاوجہ ایک امیر ڈیشنگ ہیرو سے جا ٹکراتی ہے اور وُہ تیس مار خان اُس پر دِل و جاں سے فدا ہوجاتا ہے۔۔۔ ( شروع شروع میں مُجھے بھی ایسی احمقانہ کہانیاں بہت پسند تھیں) پھر ظالم سماج وغیرہ ٹائپ کُچھ پھر ہیپی اینڈینگ...
محبت ہوگئی آخر کو اگر میں مختلف کہہ رہا ہوں تو میں نے اِس بات کو اپنے ناول میں ثابت بھی کیا ہے علی کے توسط سے میں نے ہر بے روزگار اور غریب آدمی کی مشکلات کو لکھا ہے اور آخر تک اِس بات کو ہی لے کر چلا ہوں....
محبت ہوگئی آخر کہانی ہے نور اور علی کی ایک ہی محلے میں رہنے والے شاید ہی اُن لوگوں نے سوچا ہوگا کہ اُن دونوں کی زندگی یوں جڑ جائے گی جبکہ دونوں کے دلوں میں ایسی کوئی خواہش نہیں تھی مگر یہ فیصلہ ہم طے کر ہی نہیں سکتے...
یہ ایک میل سینٹرک اسٹوری تھی جس میں میرا پورا فوکس علی پر تھا نور کا کردار کُچھ مختلف نہیں تھا اسی لیے اُسے مرکزی کردار کہنا نا انصافی ہوگی...علی ایک متوسط گھرانے کا بڑا بیٹا ماں باپ دو بہنوں اور ایک بھائی کی امیدوں کا مرکز اور اِس بات سے انکار نہیں علی نے واقعی اپنے گھر والوں کو اپنی زندگی دان کردی تھی وُہ صرف اُن کے لیے جی رہا تھا...
نور کی کہانی وہی جو ہر کہانی میں ہوتی مظلوم لڑکی ظلموں کی شکار...
یہ کہانی میں نے لکھنی شروع کی تھی اپریل میں ہمیشہ کی طرح ڈسکس میں نے فضہ آپی سے کیا تھا نور اور علی نام بھی اُنہوں نے ہی تجویز کیے حتٰی کہ ناول کا نام تک اُنہوں نے ہی رکھا تھا پہلا نام جو میں نے رکھا تھا ناول کا وُہ تھا "نورِ علی" مگر محبت ہوگئی آخر زیادہ بہتر لگا تو یوں طے ہوا کہانی کے کرادر اور کہانی کے نام کا سفر...
اسٹوری تو میرے ذہن میں تھی ہی مگر زونیہ نامی کردار میرا نہیں فضہ آپی نے کہا لکھنے کو اور ایسے کہانی کا پلاٹ مزید مضبوط ہوگیا...
فضہ آپی کی طرف سے مجھے چیلنج ملا تھا کہ میں کسی ایک کپل کو لے کر کہانی چلا ہی نہیں سکتا مجھے کھچڑی بنانے کا شوق ہے میں کسی ایک پر فوکس کر ہی نہیں سکتا تو یہ چیلنج میں نے قبول کیا اور پھر یہ آپ سب نے بتایا کہ میں "نورِ علی" کو  کیسا لکھا...
کہانی لکھتے میرے ذہن میں کہیں بھی یہ خیال تک نہ تھا کہ ناول پر اتنا پیار ملے گا مُجھے اور پہلی ہی قسط سے ملنا شروع ہوگیا تھا اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ پیار بڑھتا ہی گیا میں مانتا ہوں میں آپ لوگوں کو بہت کم جواب دے پاتا تھا وجہ یہ تھی ماشاللہ سے کمنٹس اتنے ہوتے تھے سب کو جواب دے پانا مشکل تھا اور اگر کسی ایک کو جواب دیتا تو دوسرے کے ساتھ زیادتی ہوتی بس اسی وجہ سے میں نے جواب نہیں دیے مگر میں آپ سب کے کمنٹس پڑھتا تھا اور وُہ مُجھے ہمت دیتے تھے مزید بہتر لکھنے کے لیے...
جب علی اور نور کی شادی ہوئی تو ہر کسی کا یہی کہنا تھا کہ علی کا رویہ نور کے ساتھ خراب ہوگا مطلب بغیر لگی لپٹی کہ بتاؤں تو سب نے سوچا ہوا تھا کہ شادی کی رات کو علی نور کے سامنے اپنی ناکام محبت کا رونا روئے گا اور کہے گا ہم سب گھر والوں کے سامنے میاں بیوی ہوں گے مگر میرا تُم سے کوئی تعلق نہیں ہوگا میں تمہیں کبھی زونیہ کی جگہ نہیں دے پاؤں گا وغیرہ وغیرہ اُفف افف مجھے صرف یہ سین سرسری سا لکھتے ہوئے بھی اُلجھن ہورہی مجھے ایسی کہانیوں سے بھی سخت چڑ ہے جس میں میاں بیوی کے بیچ نو ریلیشن یہ ایک بالکل غیر فطری بات ہے بھئی ایسا ممکن ہی نہیں ہے شروع شروع میں علی کا نور کے ساتھ رویہ ایک روایتی شوہروں جیسا تھا بالکل ہر بات کا غصّہ بیوی پر نکلتا مگر فضہ آپی کی بطورِ کردار اینٹری اِن دونوں کی زندگی میں ایک بہت بڑی تبدیلی لے کر آئی اور ایسا ہی ہوتا ہے کُچھ باتیں ہم خود سے نہیں سمجھ پا رہے ہوتے وُہ کوئی اچھا دوست آپکو سمجھا دیتا ہے....
تھپڑ والے واقعے کے بعد سے آپ سب نے علی کے کردار میں کافی مثبت تبدیلیاں دیکھی چونکہ یہ بات پہلے سے واضح کی جاچکی تھی کہ ایک اصول پسند آدمی ہے بھلے سے وُہ وقتی طور پر کُچھ بگڑ گیا تھا مگر جب اُس نے اپنے اور نور کے مابین رشتے کی ذمے داریوں کو جانا تو وُہ ایک بالکل الگ علی بن کر سامنے آیا صحیح کا ساتھ دینے والا برے کو بُرا کہنے والا بھلے سے سامنے اُس کے اپنے ہی کیوں نہ ہو...
وُہ شروع سے ایک نظرانداز کیا جانے والا بچہ رہا تھا اِس بات سے وُہ خود بھی واقف تھا مگر کبھی شکایت نہیں کی کیونکہ تب تک بات اُسکی ذات تک محدود تھی مگر جب وہی سب اُس کی بیوی کے ساتھ بھی ہونے لگا تو اُس نے نور کے لئے آواز اُٹھائی جس کی اُسے قیمت اپنے رشتے کھو کر چکانی پڑی اور اُسے بِلکُل دودھ میں سے مکھی کی طرح نکال کر الگ کردیا گیا اور ایسا اکثر ہوتا ہے جو انسان لوگوں کے ساتھ بہت مخلص ہو لوگوں کو اس سے شکایتیں شروع ہوجاتی ہیں کیونکہ سچ  بولنے والے بہت کم ہی بھاتے ہیں لوگوں کو...
ایک چیلنج اور تھا میرے لئے اور وُہ تھا شفق خاتون کا کردار ایک ایسی ماں کا کردار جو ماؤں کی شفیق،مہربان والی امیج سے بالکل بر عکس تھا اور میرا پسندیدہ کردار بھی وہی تھا اِس ناول میں جتنا ہوسکا میں نے اپنی پوری کوشش کی بہتر لکھنے کی اُس کردار کو کیونکہ میرا ماننا ہے ماں باپ فرشتے نہیں ہوتے ہرگز بھی غلطیاں اُن سے بھی ہوتی ہیں اور سنگین غلطیاں ہوتی ہیں مگر کوئی بھی اِنسان بُرا نہیں ہوتا وقت اور حالات اُسے بُرا بناتے ہیں شفق خاتون کی بھی ایک کہانی تھی جو اُن کے رویہ کی جڑ تھی "زبردستی اور بچپن" کے رشتے تباہی ہی لاتے آپکو کسی نے حق نہیں دیا کہ خود ہی دوسروں کی زندگیوں کے فیصلے کرلو اِنسان اپنا بھلا بُرا خود اچھے سے جانتا ہے اق....
آپ سب کو اگر یاد ہو ابتدائی قسطوں میں ایک لڑکی کا واقعہ لکھا تھا میں نے جب علی نور کو منانے کے لیے گجرے لیتا ہے وہ واقعہ سو فیصد اصلی ہے کیونکہ وُہ میرا اپنا واقعہ ہے جو میرے ساتھ پیش آیا تھا مگر میں گجرے نہیں لے رہا تھا... 😂😂😂
علی کی جاب کا چلا جانا اور پھر چولہا الگ ہوجانا یہ واقعہ بھی حقیقت پر مبنی ہے بس یوں سمجھ لیں میری کسی بہت قریبی اِنسان کی کہانی لکھی ہے میں نے کُچھ اپنے واقعات ملا کر جیسے کہ علی کی جاب والا پورا پارٹ میرا اپنا ہے ایک ایک بات میری اپنی ہے عمر ایک حقیقی کردار ہے جس کا اصل نام "سہیل" ہے اُس کی اجازت سے ہی میں نے نام بدل کر اُسکی کہانی شامل کی تھی مقصد صرف یہ دکھانا تھا دُنیا میں آپ اکیلے دکھی انسان نہیں ہیں آپ سے بہتیرے غمگین لوگ موجود ہیں...
اللہ کے فضل سے سہیل بھائی اب ایک اچھی جاب کر رہے ہیں کے الیکٹرک میں ماشاللہ سے اُن کی ایک بیٹی ہے پیاری سی جس کا نام بھی "ردا.." ہی ہے دوستی ہماری اب بھی ویسی ہی ہے تقریباً روز کا ہی ملنا ہوتا ہے عمر میں مُجھ سے صرف دس سال بڑے ہیں مگر ایک باپ کی طرح رویہ ہے اُن کا اور ایسے ہی دوست چاہیے ہوتے ہیں آپکو زندگی میں مخلص....
پورے ناول کے دوران مُجھ پہ اِس بات کا پریشر تھا علی اور نور کے رومانٹک سینز لکھیں پلیز،علی اور نور کے سینز تو آپ لکھتے ہی نہیں، میاں بیوی کے بیچ تو رومانس لکھ سکتے ہیں ایسے کئی میسجز تھے لوگوں کے اور میں حیران تھا اپنے حساب سے تو میں نے کتنے ہی رومانٹک سینز لکھے تھے... مثلاً ایک روٹی سے کھانا... اُن دونوں کی باتیں... علی کا اندازِ مخاطب.... علی کا نور کی فکر کرنا ... میرے لیے یہی رومانس ہے جو مُجھے بہت بہت پسند ہے ایسے سینز میں میری جان ہے لکھنے میں بہت مزہ آتا ہے جیسے کہ میرا سب سے پسندیدہ سین ہے جب نور علی سے جھوٹ بولتی ہے اُس نے کھا لیا تو علی بھی تین نوالے کھا کر چھوڑ دیتا اور کہتا میں نے بھی مسجد میں کھا لیا تھا پھر نور اُس کی چھوڑی ہوئی روٹی اور سالن کھاتی یہ میرا سب سے پسندیدہ سین ہے یہی "محبت" ہے یہی سب کُچھ ہے میاں بیوی کا رشتہ صرف جسمانی نہیں ہوتا وہ احساس کا ایک بہت خوبصورت رشتہ ہے اور یہی احساس میں نے لکھنے کی کوشش کی ہے...
باقی میاں بیوی کا رشتہ کیسا ہوتا ہے وہ سب جانتے ہیں تو رومانس کے نام پر واہیات پنا کیوں لکھنا کہ چہرے پر جھکنے لگا تو پپیاں جھپیاں دے ڈالی "حلال مستی" یو نو میاں بیوی کا پاک رشتہ جو ہوتا ایک پاکیزہ رشتے کے تحت ہوتا... 😂😂😂

پوسٹ تھوڑی سیاسی ہورہی ہے تو یہی ختم کرتا ہوں یہ تھا #محبت_ہوگئی_آخر کے ساتھ میرا سفر کردار میرے لکھے ہوئے ہیں تو بھول تو کبھی نہیں سکتا مگر اب بھی کہوں گا اپنے لکھے گئے تمام کرداروں میں عائزہ عثمان۔ (نکاحِ محبت) اور طیات عامر (میدانِ حشر) ہمیشہ میرے دِل کے قریب رہیں گے...
اپنا بہت سارا خیال رکھئے گا ...
اللہ حافظ.....
#مصطفیٰ....

#مصطفیٰ

Oops! This image does not follow our content guidelines. To continue publishing, please remove it or upload a different image.
محبت ہوگئی آخرWhere stories live. Discover now