Episode.1
سینیم
مما میں آج بے حد خوش ہوں۔میں نے اے لیولز اچھے نمبروں سے پاس کیا ہے ۔اور اب میں امریکہ جانا چاہتی ہوں پڑھنے کے لیے وہاں میں سائنسی تعلیم کے ساتھ
سنگ تراشی بھی سیکھوں گی شام کی کلاسز میں مما آپکو پتہ ہے یہ میرا مشغلہ ہے ۔
ہاں مجھے پتہ ہے لیکن یہاں ترکی میں بھی بہترین ادارے ہیں ۔میں تمھیں اپنی نظروں سے اوجھل نہیں کرنا چاہتی ۔ لیکن مما دنیا بہت تبدیل ہو گئی ہے میں موبائل فون سے ویڈیو کال کیا کرو گی اور آپ مجھے مس بھی نہیں کریں گی جب میں ہر وقت آپ سے رابطے میں رہوں گی۔
ہمممممم
سانیم مما کی جان تم اپنا خیال تو رکھتی ہو نہیں تو پھر پرائے دیس کیسے رہو گی ۔میں تمھیں کیسے خود کے حوالے کر دوں تم اتنی سمجھدار تو ہو نہیں ۔
مما میں اب بڑی ہو گئی میں باکل اپنا خیال رکھ سکتی ہوں ۔ آپ باکل بھی پریشان نہ ہو ۔ سانیم پاپا آپ ہی مما کو سمجھائے ہاں بالکل میری بیٹی اپنا خیال خود رکھ سکتی ہے ۔اور اسے ضرور اپنی پڑھائی مکمل کرنی چاہیے ۔
آپ بھی ہمیشہ اس کا ساتھ دیتے ہیں نہ کچھ اسے صحیح وقت پر کھانا آتا ہے اور نہ اتنا کچھ پکانا آتا ہے۔
پاپا اوہو ہاسٹل میں سب کچھ مل جاتا کھانا خود پکانے کی ضرورت نہیں ہے لیکن مما صحت تو خراب ہو جائے گی ۔ آپ بھی آپکو معلوم تو ہے ہماری بیٹی کتنی معصوم ہے سنیم کے پاپا وہ تو خود اچھی ہے اس لیے سب کو اچھا سمجھتی ہے ۔
باکل آپ کی طرح سادہ اور بھولی ہے ۔وہ دنیاداری نہیں سیکھی ۔ہماری بیٹی ہے تو اندر سے پوری مشرقی باکردار لڑکی لیکن جدید دور کے بدلتے فیشن کو بھی پسند کرتی ہے۔
پاپا تو پھر کیا ہوا تم مجھے مل نہیں گئی سنبھالنے والی چاہنے والی جو صرف مجھے چاہتی ہے جو صرف میری ہے. ہمممم
میں نے ایک پامسٹ کو ہاتھ دیکھایا تھا اس نے میرے ہاتھ کی ریکھاؤں کو دیکھا تو اس نے کہا کہ تمھاری زندگی کی کہانی قدرت دوبارہ دہرائے گی لیکن میں نہیں چاہتی میرے نصیب کی پرچھائی اس پر پڑے میری زندگی تم سے ملنے سے پہلے مشکل تھی میں اس لیے بھی پریشان رہتی ہوں۔بلکہ تمھارا میری زندگی میں آنا کسی کو بھی پسند نہیں تھا لیکن لوح قلم کا لکھا کوئی نہیں مٹا سکتا جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں خداوند عالم کی رحمت اس کی مرضی جس پر رحم فرمائے ۔اس طرح میری سنیم کو بھی باکل مخلص تمھاری طرح جیون ساتھی مل جائے گا جو اس کا خیال خود اپنے آپ سے بھی زیادہ رکھے گا تم فکر نہ کیا کرو ۔وہ کامیاب ہو کر واپس آئے گی ۔ خوشی سے میری بیٹی کو اجازت دو ۔
سنیم ۔۔۔۔
سنیم ۔۔۔۔
پاپا کی نور نظر اور مما کی یارم تم جا سکتی ہو پڑھنے مجھے آپ پر پورا یقین ہے ۔ سنیم ویسے بہت حساس کم گو لڑکی ہے جو دل کی گہرائیوں سے دوسروں کو خوشیاں دیتی ہے اور حقوق اللہ کے ساتھ
حقوق العباد کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے انسانیت کی بے حد قدر کرتی ہے بغیر کسی مطلب کے دوسروں کو آسانیاں دینا اپنی بساط کے مطابق پسند کرتی ہے ۔وہ خواب میں اکثر کسی شخص کو دیکھتی ہے جو اس کی تصویریں پینٹنگ کی صورت میں بناتا ہے ۔ اس پینٹر اور خاکہ نگار کو اس کے تخیل میں وہ لڑکی اسے نظر آتی ہے ۔ وہ لڑکا اسے تلاش کرتا ہے اپنے خوابوں میں اسے دیکھتا ہے ۔ وہ اپنے خیالوں کو اپنی باتوں کو مصوری میں بدلنے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔جاری ہے ابھی۔
YOU ARE READING
سینم سید اینڈ صارم العباد
Mystery / Thriller*سینم* *سید* اینڈ صارم العباد ❤️ *صارم* العباد* دو *بچھڑے* ہوئے *دلوں* کی *داستان* جن کو ان کی سچی محبت اور لازوال دوستی نے ان کو ملایا ۔ان کی جدائی کا عرصہ بے حد مشکل اور مصیبتوں سے بھرا ہوا تھا بس ان کے دل دھڑکنوں نے ان کو جوڑے رکھا اس احساس نے...