عشق میں نام!!

161 11 0
                                        

عشق میں نام کر گئے ہوں گے
جو ترے غم میں مر گئے ہوں گے

اب وہ نظریں ادھر نہیں اٹھتی
ہم نظر سے اتر گئے ہوں گے

کچھ فضاؤں میں انتشار سا ہے
ان کے گیسو بکھر گئے ہوں گے

نور بکھرا ہے راہ گزاروں میں
وہ ادھر سے گزر گئے ہوں گے

میکدے میں کہ بزم جاناں تک
اور جالب کدھر گئے ہوں گے

حبیب جالب

شاعری💕💕Место, где живут истории. Откройте их для себя