دعائیں ⁦❤️⁩

36 0 0
                                    

ادھر آئیں...
میرے سامنے بیٹھیں..
میں آپکے سامنے بیٹھ کر آپکا ہاتھ تھامنا چاہتی ہوں
میں اس ہاتھ کو محبت سے تھام کر آپکو بتانا چاہتی ہوں
کہ آپ بنجر نہیں ہیں 💚
اگر آپ کو اب بھی کسی کو تکلیف میں دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے نا
اگر آپکے پاس احساس ہے
تو آپ تو سرسبز ہیں 💚
آپکو میری طرف سے اجازت نہیں خود کو بنجر کہنے یا سمجھنے کی
دنیا بہت کچھ کہہ رہی ہے؟
اپنے ہی بہت کچھ کہہ رہے ہیں؟
مجھے پتا ہے
اپنوں کی باتیں مار دیتی ہیں
مگر شاہ زادیو... ! 💚
سب سے بڑھ کر اپنا کون ہوتا ہے؟
اللہ سے بڑھ کر کوئی دوست ہے کیا؟
نہیں نا
تو سوچیں نا
اللہ کیا کہہ رہا ہے
کیا وہ آپکی بے اولادی پہ رزق میں کمی کررہا ہے؟
کیا آپکے حصے کا سورج اس نے کم کردیا؟
کیا آپکے حصے کی ہوا روک لی؟
کیا آپکے حصے کی رات کم کردی گئی؟
کیا آپکو بھی اللہ اتنا ہی نہیں عطا کررہا جتنا اولاد والوں کو؟

ہاتھ تھامیں میرا
رو لیں میرے گلے سے لگ کر
پر خود کو بنجر مت سمجھیں
آپ میں اسی پیارے دوست نے اسی رب نے بہت سی صلاحیتیں رکھی ہیں
پھر کیسے ہوگئیں آپ بنجر
بے اولادی کی آزمائش تو نبیوں پر بھی آئی
تو کیا وہ بنجر کہلائے؟
نہیں نا
جو بھی انکا نام لیتا ہے سلام کے ساتھ لیتا ہے
وہ عام انسان نہیں تھے انبیاء علیہم السلام تھے 💚
مگر عام انسان بھی تو اشرف المخلوقات ہیں نا 💜
عام انسان یعنی آپ
انبیاء علیہم السلام خیر کے ذرائع ہیں 💚
آپ بھی خیر میں اپنا حصہ ڈالتی رہیں
ان شاءاللہ عزوجل
ایک وقت آئے گا
ضرور آئے گا
آپ کے لیے بھی سلامتی کی دعائیں کی جائیں گی
آپکو بھی خیر بانٹنے والوں میں شمار کیا جائے گا
تو بس آئندہ خود کو بنجر نہیں سمجھنا 💚
وہ سب سے بڑھ کر محبت کرنے والا کریم آپکا دوست ہے
بس اسکی سننی ہے دنیا والوں کی نہیں
اور وہ کہہ رہا ہے آپ اشرف المخلوقات میں سے ہیں ❤️
آپ اسکی سب سے خوبصورت تخلیق ہیں 💙
آپ بہت خوبصورت ہیں زندگی سے بھی زیادہ 💛
زندگی آپکے ہونے سے ہی تو خوبصورت ہے 💜
بہت محبت بہت دعائیں ❤️

آپکی تعبیر

شاعری💕💕Tahanan ng mga kuwento. Tumuklas ngayon