تمہارے نام کے نام🖤

29 3 0
                                        

میں نے اداسی ک سیاہی میں قلم ڈبویا
دل کے بد رنگ پڑے کاغذ پر "تمہارا" نام لکھا
(وہ نام ..... جو بہار کا ہم معنی ہے)
اور حلقہ زدہ آنکھوں کے فریم میں سجا کر
زندگی کی دن بدن گرتی دیوار کے ماتھے پر
مفلوج ہوتے جسم کی کیل سے ٹانگ دیا
اب زندگی کی بد نمائی
تمہارے نام کی بدولت ماند پڑ رہی ہے
تمہارے نام کی خوبصورتی
میری بدصورتیوں کا بھرم رکھ رہی ہے

تعبیر 🖤

شاعری💕💕Where stories live. Discover now