میں عورت ذات ہوں!!

197 12 2
                                    

میں عورت ذات ہوں
کمزور و کم تر سہی،
کہ مجھے زیب نہیں دیتا
تیرے آگے اکڑنا، ________
تو تو آدم ہے،________
کہ ابن آدم ہے
جو اعلی تخلیق کہلایا
جسے فرشتوں نے پوجا
مگر یہ کہاں لکھا ہے
میں بھی تو تیرا ہی حصہ ہوں
تیری پسلی سے نکلی ہوں
گر تو مکمل ہوتا،
گر تو ہی سب کچھ ہوتا
تو رہ لیتا خود اکیلا،
خدا میری تخلیق کیوں کرتا؟
میں بھی تو کچھ ہوں
کچھ نہیں بہت کچھ ہوں،
حوا ہوں______________
کہ بنت حوا ہوں______
جو تیری پاسباں بنی،
تیرا سائباں بنی،
تیرا زار کہلائی،
تیری ہمراز کہلائی________
تو یہ کیسے ممکن ہے؟
بھلا کیونکر ممکن ہے؟
میں کم تر کہلاؤں،
کبھی اپنے وجود کا بھی کوئی حصہ کم تر ہوسکتا ہے؟ __________ بھلا چاند اور سورج میں کوئی بدتر ہوسکتا ہے؟ میں لاکھ نازک و کمزور سہی،
مگر میں تجھ سی ہی ہوں،
انا مجھ میں بھی رکھی ہے،
بلا کی رکھی ہے،.________
کچھ مان میرا بھی ہے،
خودار میں بھی ہوں،
بلا کی ہوں،
بے مول ہوکر جھک نہیں سکتی،
تیری انا سے مٹ نہیں سکتی،
تو بھی تو میرے جیسا ہے.
میرا کمزور وجود بھی تیرے وجود کا حصہ ہے....❤❤❤❤

شاعری💕💕Where stories live. Discover now