خواب

30 2 0
                                        

رات کی رانی مہکی تھی
ہر سو خوشبو بہتی تھی
ایسے میں اک شہزادہ
بن کے دلہا آیا تھا

کچھ شرماتی کچھ گھبراتی
ہنستی اور کھلتی مسکاتی
سندر روپ کی اک شہزادی
دلہن بن کے بیٹھی تھی

دیکھنے والے لوگ سب انکو
چاند اور سورج کہتے تھے
کتنی پیاری جوڑی ہے یہ
سب یہ دل میں کہتے تھے

تھوڑی رات مزید بڑھی تو
چاند کی پالکی آئی نیچے
تب ہی دلہا دلہن دونوں
ہاتھ میں تھامے ہاتھ چلے

ہر سو اس منظر میں دل کے
پھول ، دعا اور خوشیاں تھیں
ہر سو مہکے مہکے پھول
ہر سو روشن بتیاں تھیں

تب ہی اسکی آنکھ کھلی
خواب سا منظر خواب ہوا
وہ جو دل میں رہتا تھا
پھر سے وہ سراب ہوا

یعنی وہ سب دلہا دلہن
خوشبو ، چاند اور رات کی رانی
بس اک رات کا منظر تھا ؟
وہ سب خواب کا منظر تھا ؟

تعبیر

شاعری💕💕Where stories live. Discover now