پاک محبت

40 4 0
                                    

میرا دل کرتا
کوئی ہو
جو مجھ سے ویسی محبت کرے
جیسی میں تم سے کرتی ہوں
جو میرے لمبے لمبے میسجز سے ایریٹیٹ نہ ہو
جو میرے بار بار رونے کو میری عادت نہ سمجھے
جسے پتا ہو میں کون ہوں کیا ہوں
جو مجھے بیوقوف نہ سمجھے
کبھی نفس کے لیے مجھے فریب مت دے
جو میری نظموں سے محبت کرے
جس کی محبت پہ مجھے آنکھیں بند کرکے یقین ہو
جس کے لیے میں عام صورت لڑکی ہی دنیا کی سب سے حسین لڑکی ہوں
جسے پتا ہو کوئی ڈانٹے تو میرا دل سہم جاتا ہے
جسے پتا ہو
میں پیار سے سمجھانے پر مان جاتی ہوں
جسے آدھی رات کو صرف اس لئے جگاؤں کہ میں اسے مس کررہی تھی
تو وہ مجھے فلمی سینز کی دیوانی یا پاگل نہ سمجھے
جس کی ڈانٹ میں بھی پیار ہو
جو میرے بیمار ہونے پر میرا سر اپنی گود میں رکھے
جسے پتا ہو مجھے تنہائی سے ڈر لگتا ہے
جسے پتا ہو مجھے اس سے سب کچھ شئیر کرنا ہے
جسے پتا ہو میں صرف اسکے سامنے بہت بولتی ہوں ورنہ چپ رہتی ہوں
جسے پتا ہو مجھے رویوں کے پیچھے بھاگنا بہت تھکا دیتا ہے
مگر پتا...
کوئی ایسا مل بھی جائے
جس میں یہ سب کچھ ہو
تب بھی
میں اس سے محبت نہیں کر پاؤں گی
کیونکہ...........
اور محبت عیب و ہنر سے پاک ہوتی ہے 🙃

ت ع

شاعری💕💕Donde viven las historias. Descúbrelo ahora