وہ نگاہ ان کی مجاز تھی کبھی اٹھ گئی، کبھی جھک گئی
تو رئیس ہم سے یہی ہوا،کبھی جی اٹھے، کبھی مر گئےوہ جو راستے پہ بکھر گئے، وہی منزلوں پہ سنور گئے
جنھیں زندگی نے رلا دیا، وہ تو ہستے ہستے ہی مر گئےوہ جو دھوپ میں بھی تھے چھاؤں سے، جو تھے سرد جھونکے ہواؤں کے
جو تھے لوگ پتلے وفاؤں کے، وہی لوگ جانے کدھر گئےنہ کسی کے دل میں جگہ ملی، نہ کسی سرائے پناہ ملی
جو نہ کوئی ہم کو وفا ملی، تو لٹے لٹائے ہی گھر گئے.
وہ گئے زمانے کہ عشق تھا، وہ گئے زمانے کہ ہجر تھا
کبھی آپ دل میں پذیرتھے، ابھی آپ دل سے اتر گئےوہ سرور و کیف بھی چھن گیا، وہ متاعِ جان بھی لٹ گئی
وہ سکون دل کا چلا گیا، سبھی درد دل میں ٹھہر گئےوہ نزاکتیں مجھے لے اڑیں، تری عادتیں مجھے لے اڑیں
کبھی اِن کو دیکھا تو جی اٹھے، کبھی اِن کو دیکھا تو مر گئےوہ جو ہم میں تم میں قرار تھا، وہ معاہدا تھا جو پیار کا
مجھے عہد سارےہی یاد ہیں، وہ کہ آپ جن سے مکر گئےوہ جو تیرے رخ پہ حجاب تھا، وہ جو نازنیں کا نقاب تھا
وہ گرا تو روح مچل گئی، وہ گرا تو جذبے بپھر گئےاُسی ایک پل میں گزار لی، شبِ وصل بھی شبِ ہجر بھی
وہ جو ایک پل کے لیے کبھی، مرے پاس آکے گزر گئے

ESTÁS LEYENDO
شاعری💕💕
Poesíaیہ میری کچھ چنی ہوئی پسندیدہ شاعری ہے جنہیں میں ہر وقت پڑھنا اور گنگنانا پسند کرتی ہوں۔۔۔۔امید ہے کہ آپ لوگوں کو بھی پسند آجاۓ۔۔