دیکھا ہے میں نے

103 7 0
                                    

دیکھا ہے میں نے اکثر
لوگوں کو درباروں
اور خانقاہوں پر
خواہ مرد ہو
یا پھر کوئی عورت
جاتے ہیں وہاں شوق سے
باندھتے ہیں دھاگے
مانتے ہیں منت
چڑھاتے ہیں چنڑیاں
اور لے کر جاتے ہیں چوڑیاں
ہوتے ہیں خود گنہگار
اور کرتے ہیں انہیں گنہگار
کیا نہیں جانتے وہ
کہ نہیں ہوتا ان کا کوئی ہاتھ
دعا کی قبولیت میں
کسی دربار یا خانقاہ
میں مدفن کسی بھی
ہستی یا بزرگ کا
یہ بات ہے ساری
یقین کی اور شدت کی
کیا سنا نہیں انہوں نے
پیر نہیں بلکہ
یقین کامل ہوتا ہے
کیا پڑھا نہیں کبھی
قصہ اس اندھے آدمی کا
جو بیٹھتا تھا کعبہ اور
کرتا تھا دعا
کہ الہی کر واپس مجھے
تو میری آنکھیں
لیکن نہیں دی رب نے
اسکو اسکی آنکھیں
کہ پھر آئے وہاں عمر
اور دیکھا اس آدمی کو
کہ مانگتا ہے وہ دعا
بے یقینی سے نا امیدی سے
تب عمر کو اس پہ
آیا تھا طیش
انہوں نے نکالی
اپنی تلوار
جب سنی اسنے آواز
لگا وہ کپکپانے
اور گڑ گڑانے
کہا عمر نے کہ کر دعا
یقین کے ساتھ
تو اس نے کی دعا
شدت کے ساتھ
پھر کی قبول رب نے
اس کی دعا
اور آ گئیں واپس
اسکی آنکھیں
رب کی رحمت کے ساتھ
تو کیا تم سمجھتے  ہو
اتنا کمزور ہے رشتہ
تمہارا اور تمہارے رب کا
تو سن لو تم
بات ہے ساری
یقین و امید کی
کوئی پا لیتا ہے
جھونپڑی میں بیٹھ کر
ہر مراد اور کوئی
رہ جاتا ہے کعبہ جا کر بھی
خالی ہاتھ
گر یقین ہے تمہارا
صرف منت پر
کہ تسلی نہیں تجھ کو
اسکے بغیر
تو مانو منت
رب کے دربار پر
گر کرے پوری تو
میری ہر جائز مراد
تو میں چھوڑ دوں گا
کوئی ایک برا کام
تو کیا لگتا ہے تمہیں
وہ نہیں مانے گا
وہ نہیں سنے گا
ارے پاگل
وہ جو سنتا ہے
تمہاری بدعتوں کے بعد بھی
تو سن سکتا ہے انہیں
چھوڑنے کے بعد بھی
وہ ہے عظیم ہستی ایک ہی
یہ بات ہے ساری یقین کی

شاعری💕💕Where stories live. Discover now