مجھ سے تم بھلاۓ نہیں جاتے

24 2 1
                                    

تمھاری چند تصویریں
اور ہزاروں پیغام
فون میں محفوظ ہیں
انہیں کسی لمحے
اداسی کے ہاتھوں تلف کربھی دوں
تو بھی دل و نظر سے نہیں جاتے
شاید ہواؤِں میں پھیل جاتے ہیں
پھر وقتا ًفوقتاً یاد آتے ہیں
ذہن کا کوئی ایسا خانہ ہے شاید
جہاں تمھاری ہر بات ہر تاثر
نقش ہوتاجارہا ہے
کبھی بھی نہ بھولنے کےلیے
مختصراً یہ کہ
مجھ سے تم بُھلائے نہیں جاتے!💜

رابعہ ساجد

شاعری💕💕Donde viven las historias. Descúbrelo ahora