درد دل🖤

30 2 0
                                    

درد دل 🖤

ایک اور دن تمہارے بنا گزر گیا
لفظ آنسوؤں کی صورت گلے میں اٹک رہے ہیں
تم ہوتے...
تو میں جی بھر کے رو لیتی
پر اب ان آنسوؤں کو بس دل پہ گرنا ہے
دل وہ....
جس میں تمہاری یاد کی خوشبو ہے

قرار روح 🖤

تمہیں پتا ہے
مجھے مٹی کی خوشبو کبھی نہیں بھائی
اکثر لوگوں کو بہت اچھی لگتی ہے مٹی کی خوشبو
پر مجھے سانس لینا مشکل ہونے لگتا اس خوشبو میں

پر جانے کیوں
دل میں بسی تمہاری یاد کی خوشبو آج سوندھی مٹی کی خوشبو جیسی ہی محسوس ہورہی ہے
شاید آنسوؤں کی دل پہ گرتی بارش نے تمہاری یاد کو مزید مہکا دیا ہے

راز دل 🖤

میں تمہیں کیا کہوں
تم کون ہو
اور رب کے سوا شاید کوئی نہیں جانتا کہ تم کون ہو
نہ میں ... نہ تم.....
ہم دونوں ہی بے خبری میں مارے جا رہے ہیں...

جان غم 🖤

کاش ہم کوئی باوفا پرند ہوتے
جو ساتھی کے ہجر میں اسی کی یاد میں مر جاتا ہے
مگر ہم تو انسان نکلے
مصلحتوں کے روگ میں لپٹے انسان
نفس کے فریبوں میں پھنسے انسان
کاش ہم پرند ہوتے
ہم باوفا رہتے
مگر ہمیں انسان ہونے کا دکھ لے ڈوبا

زخم جاں 🖤

میرے پاس تو اتنی باتیں جمع ہو چکی ہیں
کہ تم سنتے سنتے تھک جاؤ
پر میں روتے روتے نہ تھکوں

مجھے لگتا ہے
آنسو.. لفظوں سے زیادہ معتبر ہوتے ہیں
مگر...
میرے سارے اشک رائیگاں گئے
مگر پھر بھی
تعظیم محبت کے طور پر یہ کچھ بے بس آنسو آج کے دن تمہیں پیش کررہی ہوں
وہ آنسو جو تمہارے لیے پانی کے چند قطروں سے بھی زیادہ بے مول ہونگے

(وہ..
جسے تم زندگی کے حوالے کرگئے تھے
(اور زندگی بڑی ظالم ہے))

تعبیر......

شاعری💕💕Where stories live. Discover now