محبت🖤

26 1 0
                                    

آج آخری بار تمہیں رونا ہے
کاش کاش تم مجھے کوئی سچا دکھ ہی دے جاتے
میں زندگی بھر تمہارے لیے رو ہی سکتی
آج محبت مر رہی ہے
وہ محبت...
جس کے لیے میں نے سب کچھ قربان کردیا
کچھ ایسی ہی صورتحال ہے
جیسے کسی لاڈلی اولاد کو کسی جان لیوا بیماری سے بچانے کے لیے ماں باپ بال بال قرض میں ڈوب جائیں
مگر پھر بھی وہ لاڈلی اولاد ہاتھوں میں دم توڑ دے
اور دیکھو !
مجھے اس محبت کے لیے اکیلے ہی رونا ہے
اکیلے ہی اسکی تدفین کرنی ہے
تم کہیں بھی نہیں ہو...
وہ محبت......
جس کا بیچ تم نے بویا تھا میرے دل میں
وہ محبت جسے تناور ہونے پر تم نے خود ہی اسکی سرسبزگی پہ رحم کیے بغیر اسے آگ کی نذر کردیا
محبت نام کی قبر دل میں بنانی پڑ رہی ہے
میرا بے حال وجود اب کہاں اس محبت کی لاش اٹھا سکتا تھا
سو آج میں اسکی تدفین کر رہی ہوں
وفا کی اداس مٹی میں اسکو "دل" نام کی قبر میں دفنا رہی ہوں
اور پتا
وہ قبریں کیسی بد قسمت ہوتی ہیں
جن پہ کوئی نہ آئے
یہ قبر بھی ایسی ہی بد قسمت رہے گی
جیسے کسی ناجائز بچے کا پاک وجود
جو پاک ہو کر بھی ......
ایسے ہی
جیسے کسی دوسری شادی کرنے والی عورت کو اپنا لاڈلا لخت جگر چھوڑ آگے بیاہ کے جانا پڑ رہا ہو
پتا ہے
میری ایک جاننے والی کو دوسری شادی کے بعد اپنا بچہ چھوڑ اپنے نئے شوہر کی سابقہ اولاد پالنی پڑ رہی ہے
تم جانتے ہو
کسی عورت کے لیے یہ دکھ کیسا ہوتا ہے
مجھے لگتا تھا اس جاننے والی کے دکھ کے سامنے میرا دکھ بہت چھوٹا ہے
مگر آج مجھے بھی اسی ماں جیسی فیلینگز آ رہی ہیں
تم میرا دکھ سمجھ ہی نہیں سکتے
کبھی بھی نہیں
کیونکہ نہ تم نے کبھی مجھ سے محبت کی
نہ تم نے کبھی کسی محبت کو اپنے ہاتھوں سے دفنایا
تم کہاں سمجھ سکتے ہو
اور دیکھو
کوئی مجھے اس موت پہ تسلی تک نہیں دے گا
سب خوشی منائیں گے
میری محبت کے مر جانے پہ
کیونکہ یہ محبت تو ایسی ہی تھی نا
جیسے کسی ناجائز بچے کا پاک وجود
جو پاک ہو کر بھی .....

تعبیر

شاعری💕💕Opowieści tętniące życiem. Odkryj je teraz