لوگ کہتے ہیں
لفظوں میں بڑی طاقت ہوتی ہے
لفظ مرہم ہوتے ہیں
لفظوں سے محبت ہو جاتی ہے
لفظ سحری زدہ کرتے ہیں
پر جھوٹ کہتے ہیں لوگ
یہ لفظ کبھی میرے پیاروں کی اداسی کا مرہم نہیں بن پاتے
یہ کبھی ان لوگوں کی محبت مجھے نہیں دلا پاتے جن کی محبت.........
یہ کبھی میرے ساحر کو میرے سحر میں مبتلا نہیں کر پاتے
لفظ بھی بس بے بسی ہوتے ہیں
بے بسی میں ڈوبے بے بس لفظ....
تعبیر
YOU ARE READING
شاعری💕💕
Poetryیہ میری کچھ چنی ہوئی پسندیدہ شاعری ہے جنہیں میں ہر وقت پڑھنا اور گنگنانا پسند کرتی ہوں۔۔۔۔امید ہے کہ آپ لوگوں کو بھی پسند آجاۓ۔۔
