بے دم سا ہوئے جاتے ہیں
سانسوں میں اک سانس ہے اسکی مگر
کیسے بھول سکتا ہے کوئی
کلی پھول بنی, بھنورے اسکے حسن پہ منڈلانے لگے
مگر وہ تو بد مست ہواؤں کی ساتھی ہے نا
کیا ہے کرم کی منطق؟
کس حال میں ہمارا رقص ہوا جاری؟
کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ
دل پہ یار کی یاد کا بوجھ بڑھے تو
پیر کاہے زمیں تاپنے لگتے ہیں
مستی روح کب منہ زور نکل آتی ہے
جسم اک نقطے پہ کاہے تھرکتا ہے؟
جنبشِ لب کیسے سکتے میں مقفل ہوتی ہے
آپ کیسے بتا سکتے ہیں
آپ پہ کرم ہی نہیں ہے
رقص کی حالت میں نہیں
بد مست ہوا کا ساتھی ہونا کیا ہے جانتے نہیںبینا بنت آدم
YOU ARE READING
شاعری💕💕
Poetryیہ میری کچھ چنی ہوئی پسندیدہ شاعری ہے جنہیں میں ہر وقت پڑھنا اور گنگنانا پسند کرتی ہوں۔۔۔۔امید ہے کہ آپ لوگوں کو بھی پسند آجاۓ۔۔