نکاح

86 6 1
                                        

وہ دید جو ممنوع ہے
وہ سخن جو مکروہ ہے
جب اس دید کو بصارت کا
اور اس سخن کو سماعت کا
رزق قرار دیا جائے
تو پھر قسمت میں
بھوک تو لکھی ہی جائے گی ناں

تو بہتر ہے تم دعا کرو
صبر اور انتظار کرو
اس وقت کا
کہ جب تم پر
خدائے محبت، اپنی رضا کا صحیفہ اتارے
جس میں تم پر
وہ دید اور وہ سخن
حلال کر دیا جائے

مہک علی

شاعری💕💕Donde viven las historias. Descúbrelo ahora