مان جاؤ نا!!

223 20 11
                                    

نہیں آتا مجھے فن کسی کو منانے کا
فقط اتنا ہی کہتی ہوں
" چلو بس اب مان جاؤ نا " !
تمھارے نزدیک اگر میری ہنسی دلکش ھے تو۔۔۔ میں مسکرا کے کہتی ہوں
' چلوبس اب مان جاؤ نا"
اگر تم دیکھنا چاہو میری آنکھ میں انسو تو۔۔۔ میں رو رو کے کہتی ہوں
" چلوبس اب مان جاؤ نا " !
سزا دینے سے ہوتی گر تسلّی تمھارے دل کو تو۔۔۔ پھر میں کان پکڑ کے کہتی ہوں
" چلو بس اب مان جاؤ نا " !
دیکھو ایسے کسی سے روٹھنا اچھا نہیں ہوتا ۔۔۔۔
اب میں بہت مان سے کہتی ہوں
" چلو بس اب مان جاؤ نا " !
تم گر چاہو کہ میری سانس بھی نا ہو باقی تو۔۔۔
دمِ آخر میں کہتی ہوں
" چلو بس اب مان جاؤ نا " !!!!!

شاعری💕💕Where stories live. Discover now