اداسیوں میں گھل کے ہنستی..
گھاؤ گہرے چھپا کے رکھتی..
سب دلوں پہ راج کرتی..
اک حسینہ اپسرا سی..کوئی پہیلی وہ ادھ کھلی سی..
درد سب کا محسوس کرتی...
شرارتوں میں بھلی سی لگتی..
لاہور کی وہ رونقوں سی..گلاب سارے ہی اس پہ واروں..
پاس ہو تو نظر اتاروں..
بال اس کے میں خود سنواروں...
اس کی شالوں پہ پھول کاڑھوں..میں کیا بتاؤں کہ کیسی ہے؟؟
وہ بالکل حانم کے جیسی ہے..
بس ایک تصویر دیکھی ہے..
ہاں میں نے تعبیر دیکھی ہے..مغل زادی
YOU ARE READING
شاعری💕💕
Poetryیہ میری کچھ چنی ہوئی پسندیدہ شاعری ہے جنہیں میں ہر وقت پڑھنا اور گنگنانا پسند کرتی ہوں۔۔۔۔امید ہے کہ آپ لوگوں کو بھی پسند آجاۓ۔۔