دیکھ سکھی

20 1 0
                                        

دیکھ سکھی !
ہم نے اپنے دامن میں
وہ سارے غم بیج لیے ہیں
جن کی کاشت پہ بیساکھی کے میلے 
دل کی دھرتی عُریاں کر کر روئیں گے
دیکھ سکھی !
دامن ان سے ہرا بھرا ہے
ہاتھ میں نادیدہ چھالے ہیں ۔

بینا بنت آدم

شاعری💕💕Where stories live. Discover now