میں تم سے ہوں🖤

15 2 0
                                    

"تمہارا چہرہ وہ کتاب دل ہے
جسے صرف میری آنکھیں پڑھ سکتی ہیں
تعبیر کی آنکھیں
وہ تعبیر جس کی آنکھیں تمہارے لیے "محبت" ہیں
اور دل اور محبت تو لازم ملزوم ہوتے ہیں ناں..

تمہارا لمس تمہاری خوشبو
انکا میرے دل سے بہتر ٹھکانہ کیا ہوسکتا ہے بھلا
کیونکہ میرا دل تمہارے لیے "محبت" ہے
اور دل اور محبت سے بہتر رہنے کو کونسی جگہ ہوسکتی ہے بھلا...

کیا تمہیں نہیں پتا ؟
کہ تمہارا "ہونا" کیسی سچی خوشی ہے
وہ خوشی...
جو مردہ خلیوں کو زندہ کرنے کی طاقت و صلاحیت رکھتی ہے

اور ہاں تمہیں نہیں پتا
تمہیں نہیں پتا
کہ تمہارا "نہ ہونا" کیسا دکھ ہے
وہ دکھ جو سنہرے رنگوں کو تاریک کرنے کی ہیبت رکھتا ہے
وہ دکھ جو دل کو سہمانے کی دہشت رکھتا ہے

تمہارا ہونا میرا اس بات پر یقین مزید پختہ کرگیا
کہ عورت کو مرد کی پسلی سے بنایا گیا ہے
تو کیا تم نہیں جانتے؟
تمہارا ہونا میرے ہونے کی گواہی بن چکا ہے
میں "تم" سے ہوں
پر آہ.....
تم مجھ سے نہیں ہو نا...

قفل کے جسم میں وہی چابی داخل ہو سکتی ہے
جو اسکی اصل ہو
تم میری اصل ہو...
میں تم سے ہوں...
اور اس سچائی کو ہم دونوں ہی نہیں جھٹلا سکتے... !

تابی..

شاعری💕💕Where stories live. Discover now