دلِ بےخبر..!!

102 2 0
                                    

دل بے خبر ، ذرا حوصلہ..!!

کوئی ایسا گھر بھی ہے شہر میں ، جہاں ہر

مکین ہو مطمئن ؟

کوئی ایسا دن بھی کہیں پہ ہے ، جسے خوف_آمد_شب نہیں ؟

یہ جو گرد باد_ زماں ہے ، یہ ازل سے ہے،

کوئی اب نہیں ...ا!!!

دل_ بے خبر ذرا حوصلہ...!!!

یہ جو خار ہیں تیرے پاوں میں ،

یہ جو زخم ہیں تیرے ہاتھ میں

یہ جو خواب پھرتے ہیں در بہ در ،

یہ جو بات الجھی ہے بات میں

یہ جو لوگ بیٹھے ہیں جا بجا ،

کسی ان بنے سے دیار میں

سبھی ایک جیسے ہیں سر گراں ،

غم _ زندگی کے فشار میں

یہ سراب یونہی سدا سے ہیں ،

اسی ریزگار _ حیات میں

یہ جو رات ہے تیرے چار سو ،

نہیں صرف تیری ہی گھات میں

دل_بےخبر ، ذرا حوصلہ...!

تیرے سامنے وہ کتاب ہے ،

جو بکھر گئی ہو ورق ورق

ہمیں اپنے حصے کے وقت میں ،

اسے جوڑنا ہے سبق سبق

ہیں عبارتیں ذرامختلف ،

مگر ایک اصل_ سوال ہے

جو سمجھ سکو تو یہ زندگی ،

کسی ھفت خواں کی مثال ہے

دل _ بے خبر ذرا حوصلہ ،

نہیں مستقل کوئی مرحلہ

کیا عجب کہ کل کو یقین بنے،

یہ جو مضطرب سا خیال ہے

کسی روشنی میں ہو منقلب ،

کسی سر خوشی کا نقیب ہو

یہ جو شب نما سی ہے بے دلی

یہ جو زرد رو سا ملال ہے

دل_ بے خبر ، ذرا حوصلہ ..!

شاعری💕💕Where stories live. Discover now