وہ دونوں واٹس ایپ پہ چیٹ کرتیں ہنسی مذاق میں مگن تھیں
پر اچانک ایک طرف خاموشی چھا گئیکیا ہوا ؟
دوسری طرف سے پوچھا گیا
"میں رو رہی ہوں !
جواب دیا گیا
" کیوں ؟
سوال ہوا
"وہ.. میں نے اسے دیکھا !
"کیوں دیکھا __؟
"..!
(ڈوٹس کی صورت بے بسی بیان کی گئی)" کیسے دیکھا ؟
"وہ اچانک پتا نہیں کیا کرنے ایف بی گئی تھی
تو یونہی پتا نہیں کیوں اسکی آئی ڈی کھول لی بہت دن بعد..
" ہمم !
" پر پتا
وہ مجھے مہینوں سے دکھائی نہیں دے رہا تھا
میں اسے دیکھتی تھی تو نظر ہی نہیں آتا تھا
آج نظر آیا
پر اسکی آنکھوں میں کچھ ہے
جو مجھے رلا رہا
کچھ سوز سا ہے
درد سا...
پتا
وہ مجھے "دنیا" لگنے لگا تھا
آج عرصے بعد "دل" لگ رہا
اتنا کہہ کر وہ آف ہوگئی تھی
کیونکہ ابھی بہت سا رونا تھاکچھ عرصے بعد...
وہ پھر سے بات کر رہی تھیں
"پتا...
میری اس سے بات ہوئی
"ہممم !
دوسری طرف سے ہمیشہ کی طرح جواب ملا
"پتا
اسکا انداز کچھ کہہ رہا تھا
" کیا ؟
" کہ اسکو کسی سے محبت ہوگئی ہے"
" ہمم !
پھر سے وہی جواب ملا"اس دن جب میں اسے دیکھ کے روئی تھی
مجھے نہیں پتا تھا
مجھے دکھ رلا رہا تھا
میں تب نہیں سمجھ پائی تھی میں کیوں رو رہی ہوں
آج سمجھ آ رہی
میرے دل نے دکھ کو بھانپ لیا تھا
اس لیے وہ رو رہا تھا
اسے کسی اور سے محبت ہو جانا دکھ ہے نا..
پر بس
خدا اسے کبھی محبت کا دکھ نہ دکھائے
"..."
ادھر سے دوٹس کی صورت بے بسی میں ڈوبی خاموشی ملی
"..."
ادھر بھی وہی خاموشی میں ڈوبی بے بسی بچی تھیت ع
YOU ARE READING
شاعری💕💕
Poetryیہ میری کچھ چنی ہوئی پسندیدہ شاعری ہے جنہیں میں ہر وقت پڑھنا اور گنگنانا پسند کرتی ہوں۔۔۔۔امید ہے کہ آپ لوگوں کو بھی پسند آجاۓ۔۔