تو بالآخر تمہیں اذن رہائی مل ہی گیا
مبارک باد
پر یہ کیا ؟
تم خوش نہیں ہو ؟
یہ آنکھ میں آنسو کیوں ؟
تو کیا تمہیں لگا میں نے اپنی خوشی کے لیے یہ رہائی مانگی تھی ؟
کیا تمہیں نہیں پتا
میں ان سب کے ساتھ رہنا چاہتی تھی یا شاید چاہتی ہوں
انکے بھی جو میرے ساتھ نہیں رہنا چاہتے..
اس نے اتنا کہہ کر چہرہ دوسری طرف کرلیا
ایک تھکن زدہ آنسو سفید رنگ تکیے میں جذب ہوا تھا
ہممم
تم کسی سے کچھ کہنا چاہتی ہو ؟
ہاں
بہت سے لوگوں سے بہت کچھ
پر میں کچھ نہیں کہنا چاہتی
میں بول بول کر تھک چکی ہوں
اب بس خاموش ہونا چاہتی ہوں
انہیں سننا چاہتی ہوں..
کسے سننا چاہتی ہو ؟
اسے ... جسے کی آواز مہینوں سے بغیر سنے سن رہی ہوں
پر میں اسے نہیں سنوں گی
کیونکہ اب اس آواز میں میرے لیے کچھ نہیں بچا... یا شاید کبھی کچھ تھا ہی نہیں...
کیا تم کسی کا لمس چاہتی ہو ؟
پر دیکھو
اب تو کوئی تمہیں چھونا نہیں چاہے گا
ھاھا
مجھے عادت ہے اس لمس کے لیے ترسنے کی
سو دکھ عادت بن جائیں تو پھر کیسا دکھ
تم کسی کو چھونا چاہتی ہو ؟ محسوس کرنا چاہتی ہو ؟
ہممم
آنکھ سے پھر ایک آنسو ٹوٹا
ہاں...
امی رویا کرتی تھیں نا
تو انکے آنسو صاف کیا کرتی تھی
انہیں چپ کروایا کرتی تھی
اب وہ روئیں تو انہیں چپ کون کروائے گا
انہیں چپ کروانا چاہتی ہوں انکے آنسو پونچھنا چاہتی ہوں
آنسو اب مسلسل گال بھگو رہے تھے
کیا تمہیں دکھ نہیں ؟
یوں اس طرح دنیا سے جانے کا
تکلیف ، بے سروسامانی اور شاید کراہت و بیزاری بھی
پوچھنے والے نے اسکے دل کا خیال کرتے آخر میں بہت دھیمے سے کہا
نہیں
مجھے اب فرق نہیں پڑتا
غیر جذباتی سے لہجے میں جواب دیا گیا..
دل نہیں رہا تھا
تو ٹھیک ہے
چلیں ؟
ہممم
چلیں..
اس نے ہلکی مسکان ساتھ کہا سر کو ذرا سی جبنش دیتے کہا. ..وہ اکثر خیالوں میں یہ دیکھتی
جیسے وہ کسی سے ہلکی مسکان ساتھ سر کو ذرا سے ہلاتے پرسکون سی کہہ رہی ہو
چلیں ؟
اسکی قوت تخیل بہت مظبوط تھی
جو دل چاہتا تصور کرلیتی
بچپن سے اب تک کی سب محرومیاں تصور کم کردیا کرتا تھا
پر یہ بات وہ کبھی نہیں سمجھ پائی تھی
کہ وہ کسے کہتی ہے چلنے کا
اور پھر اس "چلیں" کے آگے کبھی کچھ کیوں نہیں ہوتا تھا
آج سمجھ گئی تھی
کہ اس جانے کے بعد آگے کچھ نہیں ہوتا
اور پھر وہ چلی گئیکسی سے ناراض نہ ہونے والی سب سے روٹھ گئی
ت ع
![](https://img.wattpad.com/cover/159781258-288-k273747.jpg)
ESTÁS LEYENDO
شاعری💕💕
Poesíaیہ میری کچھ چنی ہوئی پسندیدہ شاعری ہے جنہیں میں ہر وقت پڑھنا اور گنگنانا پسند کرتی ہوں۔۔۔۔امید ہے کہ آپ لوگوں کو بھی پسند آجاۓ۔۔